اٹلی
امام اکبر کی تیسرے علمی فورم/ اجتماع میں شرکت: جو "مشرق اور مغرب ایک مہذب مکالمے کی طرف"۔ کے عنوان سے انعقاد پذیر ہوا تھا۔
یہ دورہ گرینڈ امام کی سرپرستی میں "مشرق اور مغرب کے درمیان مکالماتی دورے" کے فریم ورک کے تحت ہوا تھا۔ جہاں امام صاحب نے تیسرے علمی فورم میں شرکت کی جس کا عنوان تھا: "مشرق اور مغرب ایک مہذب مکالمے کی طرف"۔
جہاں پر انہوں نے اور ایک اہم تقریر کی: جس کا عنوان تھا: "تہذیبوں کے درمیان مکالمہ اور امن کی اقدار پر زور دینا۔" جیسے کہ انہوں نے اس دورے میں پوپ فاٹیکان، پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کی۔ بقائے باہمی اور امن کی ثقافت کو پھیلانے اور تشدد، نفرت، جنونیت اور "اسلامو فوبیا" کو مسترد کرنے،غریبوں اور کمزوروں کی مدد کی کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کی مزید کاروائی میں شیخ الازہر نے اٹلی کے وزیر اعظم پاولو جینٹیلونی سے ملاقات کی۔ اور اٹلی اور ازہر شریف کے درمیان کوششوں کو مربوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔