جرمنی
امام اکبر کی عالمی امن پر منعقدہ کانفرنس میں شرکت۔
گرینڈ امام نے جرمنی کے شہر مونسٹر کے اپنے دورے کے دوران عالمی امن پر منعقدہ کانفرنس بعنوان "امن کے راستے"، میں شرکت کی جہاں انہوں نے بین المذاہب مکالمے، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کے فروغ پر ایک اہم تقریر کی۔ امام اکبر نے اس دورے کے دوران جن اہم ترین شخصیات سے ملاقات کی ان میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل بھی شامل تھیں، اور یہ ان کی امام صاحب سے دوسری ملاقات تھی، شیخ الازہر نے کانفرنس کے موقع پر نائجر کے صدر محمد یوسفو سے بھی ملاقات کی۔