متحدہ عرب امارات
عزت مآب امام اکبر کی " اتحاد مذاہب فورم... ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کی عزت" کے عنوان کے تحت شرکت۔
عزت مآب امام اکبر نے " اتحاد مذاہب فورم: ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کی عزت" میں شرکت کے لیے اماراتی دارالحکومت ابوظہبی کا رخ کیا۔ ؛ جہاں انہوں نے دنیا بھر کے کئی مذاہب اور فرقوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں کانفرنس کی خصوصی تقریر کی۔
اس تقریر کے دوران انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ اسلام ایسی قانون سازی میں سبقت رکھتا ہے جو بچے کے مفادات اور اس کے حقوق کے حوالے سے سب سے زیادہ جامع اور مکمل ہو، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسلامی قانون عیسائی یا یہودی ماں سے مسلمان بچے کی حفاظت کا تقاضا کرتا ہے، اور باپ اور اس کے مسلمان خاندان کے لیے مسلمان بچے کی دیکھ نھال کا تقاضا نہیں کرتا۔
اور یہ کہ بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی قطعی ممانعت، یا کسی بھی شکل میں یا کسی بھی طریقے سے ( ان جرائم کو روکنے کی) حوصلہ افزائی کے بارے میں علمائے اسلام کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔