مملکت بحرین
عزت مآب امام اکبرکی کانفرنس بعنوان: تہذیبیں اور ثقافتیں انسانیت کی خدمت میں : میں شرکت۔
یہ دورہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی خلیفہ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کیا گیا تھا ۔ یہ عزت مآب امام اکبرکا یہ مملکت بحرین کا دوسرا دورہ تھا، جس کے دوران کانفرنس بعنوان: تہذیبیں اور ثقافتیں انسانیت کی خدمت میں : میں شرکت کی۔ بحرین کے بادشاہ نے صدارتی محل میں امام اکبر کا استقبال کیا۔ انہوں نے مختلف مذہبی، فکری اور علمی شعبوں میں بحرین کے ازہر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا اور شیخ الازہر صاحب کی طرف سے علمی اور فکری قیمتی تحقیقات اور مطالعات سے عرب اور اسلامی لائبریری کو مالا مال کرنے پر آپ کو سراہا۔ دورے کے دوران امام اکبر نے بحرین کے بادشاہ کے ہمراہ رائل خیراتی فاؤنڈیشن کا دورہ بھی کیا۔