اٹلی
"ادیان۔۔۔ ثقافت اور مکالمہ" کانفرنس میں امام اکبر کی شرکت۔
امام اکبر اٹلی کے شہر (بولوگنا) کانفرنس بعنوان: "مذاہب، ثقافت اور مکالمہ" میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے۔ جہاں انہوں نے مرکزی سیشن کے دوران تقریر کی، اور یونیورسٹی آف "بولونا" کا بھی دورہ کیا، جو کہ یورپ کی سب سے پرانی اور باوقار یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی نے انہیں "گریٹسٹ ریکارڈ" میڈل سے نوازا، جو کہ اکیڈمی کی طرف سے متعدد سیاسی اور مذہبی رہنماؤں، مفکرین اور اسکالرز کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
امام اکبر نے اطالوی صدر سرجیو ماٹریلا سے ملاقات کی، جنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام طیب دنیا میں مکالمے اور امن کی عظیم علامت ہیں، اور ویٹیکن کے پوپ کے ساتھ ان کی تصویر نے بہت سی رکاوٹوں اور دیواروں کو گرا دیا ہے۔
امام کے دورہ اٹلی کا اختتام ویٹیکن کے پوپ، پوپ فرانسس کے ساتھ ملاقات پر ہوا اور یہ دنیا کے دو عظیم مذہبی رہنماؤں کے درمیان چوتھی بڑی ملاقات تھی۔