قازقستان
امام اکبر کا دورہ قازقستان۔
امام اکبر وسطی ایشیا کی سب سے بڑی جمہوریہ قازقستان میں صدر نور سلطان نزار بائیف کی سرکاری دعوت پر مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس کے چھٹے سیشن کے افتتاح میں شرکت کے لیے گئے۔ اور دورے کے آغاز میں قازقستان کی سب سے بڑی جامعہ "یوروشیا نیشنل یونیورسٹی" نے ایک بڑی تقریب میں امام اکبر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ جس میں یونیورسٹی کے ڈینز، پروفیسرز، طلباء اور قازقستان کے اشرافیہ اور مذہبی، فکری اور ثقافتی شخصیات کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورے کے دوران امام اکبر نے صدر نذر بائیف سے ملاقات کی،جنہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ازہر، اپنی عالمی قد و قامت کی وجہ سے، مسلمانوں اور ان کے ممالک کے مسائل کے حوالے سے بہت بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ امام طیب نے مذہبی رہنماؤں کی کانفرنس کے افتتاح میں اپنی شرکت کے دوران اس بات پر زور دیا کہ اخلاق کے محافظ کے طور پر دین کی طرف لوٹنا ناگزیر ہے۔ تاکہ ہماری عصری دنیا جو درد، تناؤ اور اضطراب پر مشتمل ایک عظیم پیچیدگی کے بحران سے دوچار ہے۔ کے بحران کو حل کیا جا سکے۔