برطانیہ
یوتھ پیس میکرز فورم میں گرینڈ امام اکبر کی شرکت
سال 2018 کے دوران یہ امام اکبر کا تیسرا غیر ملکی دورہ تھا اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچنے پر کینٹربری کے آرچ بشپ ڈاکٹر جسٹن ویلبی نے ان کا استقبال کیا، جنہوں نے انہیں لیمبتھ پیلس میں رہنے کی دعوت دی، جو کہ ایپسکوپل
کی نشست ہے۔
امام نے اپنے دورے کا آغاز برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم سے تاریخی "ونڈسر" قلعہ میں ملاقات کرکے کیا۔ امام اکبر اور آرچ بشپ نے الازہر اور اینگلیکن چرچ کے درمیان مکالمے کے تیسرے دور کی صدارت بھی کی۔
امام نے " یوتھ پیس میکرز فورم" میں شرکت کرنے والے نوجوانوں سے بھی ملاقات کی، جس کا اہتمام ازہر شریف نے مسلم کونسل آف ایلڈرز اور کینٹربری کے ایپسکوپل کے تعاون سے کیا تھا، اور اس میں (50) نوجوان شامل تھے۔ ان میں سے نصف مغرب سے اور نصف مشرق سے تھے۔
لندن میں شیخ الازہر سابق برطانوی وزیر اعظم ،اور ٹونی بلیئر فاؤنڈیشن کے سربراہ ٹونی بلیئر سے ملے۔ نیز گرینڈ امام نے برٹش مسلم کرسچن فورم کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔
امام اکبر نے اپنے دورہ برطانیہ کا اختتام کیا، اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے اجلاس کی صدارت کی، جو کونسل کے قیام کے چار سال مکمل ہونے پر ہوا تھا ، اور کونسل کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی ادارے کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ .