پرتگال
امام اکبر کا دورہ پرتگال۔
امام اکبر نے جمہوریہ پرتگال کا دورہ صدر مارسیلو ڈی سوسا کی دعوت پر کیا۔ شیخ الازہر نے اس دورے کا آغاز لزبن میں عرب اور اسلامی ممالک کے سفیروں اور اسلامی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات کے ذریعے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں پرتگالی پارلیمنٹ کے سپیکر مسٹر ایڈوارڈو فیرو روڈریگس اور صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے لزبن میں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ جیسے انھوں نے وزارت خارجہ کے ہیڈ کواٹر میں پرتگالی وزیر خارجہ اگسٹو سانتوس سلوا سے بھی ملاقات کی۔ امام اکبر نے لزبن کی کیتھولک یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے "مذہبی اقدار کا سوال اور عصری معاشروں کا بحران" پر گفتگو فرمائی۔
شیخ الازہر نے جمعہ کی نماز لزبن کی مرکزی مسجد میں نمازیوں کے پرجوش ہجوم میں ادا کی پھر لزبن میں اسلامی سوسائٹی کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر "مارسیلو ڈی سوسا"، جمہوریہ پرتگال کے صدر، اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انتونیو گوٹیرس" کی موجودگی میں خصوصی تقریر کی۔ اپنی تقریر کے دوران، شیخ الازہر نے جامعہ الازہر کی فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن میں پرتگالی زبان و ادب کا شعبہ کھولنے کے اپنے عزم کا اعلان کیا۔