روم
امام اکبر کی مذہبی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس میں شرکت۔
14-15 نومبر (2019) کو عزت مآب امام اکبر شیخ الازہراٹلی کے دارالحکومت روم میں کیتھولک چرچ کے پوپ، تقدس مآب پوپ فرانسس سے ملاقات اور مذہبی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس بعنوان: "ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے وقار کو فروغ دینا"، میں شرکت کے لیے تشریف لے گئے جو کہ فاٹیکان اکیڈمی آف سائنسز کے صدر دفتر، میں منعقد ہوا تھا۔ اس کانفرنس کی سرگرمیوں میں مذہبی رہنمائوں کی 80 سے زائد بین الاقوامی شخصیات اور معاشیات، نفسیات اور سماجیات کے ماہرین اور بچوں کے خلاف تشدد کے جرائم سے لڑنے والی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کانفرنس میں متعدد موضوعات پر بات کی گئی، خاص طور پر: ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کی عزت کا تصور، انٹرنیٹ کے ذریعے بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال کو روکنے کے لیے کمپنیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے اٹھائے جانے والے ضروری اقدامات، اور اس ابھرتے ہوئے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے میں مذہبی رہنماؤں کو تفویض کردہ کردار جیسے موضوعات شامل تھے۔