برازیل
عزت مآب امام اکبر کا برازیل میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔
عزت مآب امام اکبر شیخ ازہر ڈاکٹر احمد طیب نے اس بات کی تاکید کی کہ دنیا کے لیے اسلام کا پیغام زمان و مکان کے فرق کے ساتھ مساوات، لوگوں کے ما بین عدم تفریق اور ناانصافی کی ممانعت پر مبنی ہے۔ سوائے عمل صالح اور مفید عمل کے ، برازیل میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے اپنے نئے سیشن کے افتتاحی موقع پر دنیا سے خطاب فرماتے ہوئے امام اکبر نے اشارہ کیا کہ اسلام کی تہذیب آشنائی اور رابطے کی تہذیب ہے جو دوسری تہذیبوں کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتی ہے۔ الازہر کے شیخ نے مشرق اور مغرب کے تمام لوگوں کے درمیان امن، محبت اور عدل کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا، اوریہ ایسے کہ اہل مغرب اسلام کی تہذیب کو سمجھیں جیسا کہ یہ حقیقت میں ہے، اور مسلمانوں کے لیے لازم ہے کہ وہ مغرب کی تہذیب کو سمجھیں۔