ازبکستان
امام اکبر کی کانفرنس بعنوان: امام ابو منصور ماتریدی اور ماتریدی تعلیمات: تاریخ اور حاضر۔ میں شرکت
3 سے 5 مارچ (2020 عیسوی) کے دوران شیخ الازہر امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب ازبکستان کے شہر "سمرقند" گئے۔ جہاں انہوں نے کانفرنس بعنوان: امام ابو منصور ماتریدی اور ماتریدی تعلیمات: تاریخ اور حاضر۔ میں شرکت کی۔جہاں کانفرنس میں ابو منصور ماتریدی کی سوانح حیات اور ان کی تصانیف کے تجزیے اور ان کے زمانے میں علم کلام کی ترقی کی تاریخ سے متعلق آراء و نظریات پر بحث کی گئی۔ اور آپ کی وفات کے بعد ماتریدی تعلیمات کی ترقی، ان کے پیروکاروں کی سوانح اور ان کے علمی ورثے اور موجودہ دور میں اہم مسائل کے حل میں امام ماتریدی اور ان کے پیروکاروں کی میراث کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔
جمہوریہ ازبکستان کے صدر نے امام اکبر کو فقیہ برہان الدین مرغینانی کی کتاب "الہدایہ" کی نقل بھی دی، جو ازبکستان میں انٹرنیشنل اسلامک اکیڈمی کے ما تحت ایک مکتبہ میں موجود ایک نادر مخطوطہ سے لی گئی تھی، جسے جمہوریہ ازبکستان کے صدر کے مشیر ڈاکٹر رستم قاسیموف نے امام اکبر کے حوالے کیا۔
سمرقند میں امام بخاری بین الاقوامی مرکز برائے علمی تحقیق کے دورے کے موقع پر شیخ الازہر نے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر حاضری دی۔