جرمنی
گرینڈ امام ریڑھ کی ہڈی پر فزیوتھراپی علاج کروانے کے لیے جرمنی تشریف لے گئے۔ الازہر نے سب کو ( ان کی صحت کا) یقین دلایا اور ان کے اچھے جذبات کا شکریہ ادا کیا۔
29 ستمبر سے 3 اکتوبر (2021) کے دوران شیخ الازہر امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے جرمنی کے ایک خصوصی ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی پر فزیو تھراپی کروانے نے کے لیے داخل ہوئے۔اور یہ جرمنی کے سفر میں ماہر مصری ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد سے پیٹھ اور ریڑھ کی ہڈی کے ایریے میں انتہائی عمیق چیک اپ کی سفارش موصول ہونے کے بعد کیا اور ضروری معائنے کرنے کے بعد پتہ چلا کہ انہیں ریڑھ کی ہڈی میں فزیو تھراپی کے علاج کی سخت ضرورت ہے۔ اور انہوں نے فزیوتھراپی سنٹر جہاں وہ جرمنی میں زیر علاج تھے، وہاں سے چند دنوں کے بعد اٹلی کے دارالحکومت روم کا رخ کیا۔ تاکہ وہ اپنی علمی سرگرمی کو "آب و ہوا اور تعلیم" پر مذہبی رہنماؤں کے دو سربراہی اجلاسوں میں شرکت کرکے دوبارہ شروع کر سکیں۔
امام اکبر نے مصر اور بیرون ملک مقیم مسلمانوں اور محبت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی، اور اللہ پاک سے ان کے لیے دعا کی، اور سب کو یقین دلایا گیا کہ وہ ٹھیک ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔ نیز ازہر شریف نے بھی مصریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عزت مآب امام اکبر کے لیے نیک جذبات، مخلصانہ دعاؤں اور حقیقی محبت کو فخر سے سراہا۔