یو اے ای
''فورم برائے فروغ امن ان مسلم کمیونیٹیز" میں امام اکبر کی شرکت
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کی قابل تکریم دعوت اور سرپرستی میں اور تجدید اور گائیڈنس کے عالمی مرکز کے صدر محترم شیخ عبداللہ بن بیہ کے پیغام پر، اور امام اکبر شیخ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کے تعاون اور رابطے سے اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان "اے ایمان والو، تم پورے کے پورے امن میں داخل ہو جاؤ" [البقرہ : 208]۔ کے شعار کے تحت متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظبی میں 7 اور 8 جمادی الاول 1435ھ بمطابق 9 اور 10 مارچ 2014 عیسوی کو ملک کے علماء کرام، مفتیان عظام، مفکرین، وزراء اور مذہبی اداروں کے ذمہ داران کی ایک جماعت " مسلم معاشروں میں امن کے فروغ کے لیے فورم " میں اکھٹے ہوئے۔ اسلامی دنیا میں امن کے بارے میں یہ پہلا شرعی اور علمی فورم منعقد کیا گیا، تاکہ اس میں بحران کی وجوہات اور امت کا خون بہنے سے روکنے کے طریقوں پر غور کیا جائے۔