اردن کی ہاشمی سلطنت
امام اکبر کی شاہ عبداللہ سے مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات ۔
جامعہ الازہر کے شیخ امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب نے اس دورے کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ جو کہ مسلم ایلڈرز کونسل کے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے کی۔ دونوں فریقوں نے متعدد علاقائی چیلنجوں کا جائزہ لیا جن میں سرفہرست مسئلہ فلسطین تھا۔ جیسے کہ امام اکبر نے اس دورے کے دوران مسلم ایلڈرز کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں فلسطینی عوام اور مسجد اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا، اور کونسل نے ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔