شیخ الازہر نے سینیگال میں عربی زبان سکھانے کے لیے ایک مرکز قائم کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کی تصدیق کی۔
امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے قاہرہ میں جمہوریہ سینیگال کے نئے سفیر، سفیر کیموکو ڈیاکیٹ کا مشیخۃ الازہر میں استقبال کیا۔ اور علمی اور دعوتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ امام اکبر نے قاہرہ میں سینیگال کے سفیر کا خیرمقدم کیا، انہیں ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی مسلسل کامیابی کی خواہش کی اور سینیگال اور افریقی براعظم کے تمام ممالک میں الازہر کے کردار کو مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا۔ امام اکبر نے کہا: کہ ازہر شریف سینیگال کے 327 طلباء اور طالبات کی میزبانی کر رہا ہے جو مختلف تعلیمی مراحل میں زیر تعلیم ہیں۔ اور ازہر سینیگال کے لوگوں کو ہر سال 27 تعلیمی وظائف بھی فراہم کرتا ہے۔ نیز سینیگال میں ازہر کے 73 مشنریز ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ الازہر ریاست سینیگال کے ساتھ علمی اور دعوتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور وہاں اپنے فارغ التحصیل اور سفیروں کے ذریعے ازہر کے اعتدال پسند نصاب کو پھیلانے میں اپنا حصہ ڈالنے کا خواہاں ہے۔ نیز الازہر سینیگال میں عربی زبان سکھانے کے لیے ایک مرکز قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ جو سینیگالیوں کو قرآن پاک کی زبان سکھانے اور اس پر عبور حاصل کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔ اپنی طرف سے، سینیگال کے سفیر نے صدر میکی سال کی طرف سے امام اکبر کو تہنیتی پیغام پہنچایا، اور اسلام اور مسلمانوں کے مسائل کی خدمت کے لیے ان کی عظیم الشان کوششوں کو سراہتے ہوئے، جمہوریہ سینیگال کے دورے کی دعوت کی تجدید کی، (اور کہا) کہ یقیناً ان کے ملک کی حکومت اور عوام اس تاریخی دورے کے منتظر ہیں۔ نیز سینیگال کے سفیر نے الازہر کی طرف سے سینیگال کے طلباء کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیکھ بھال پر اعتماد اور فخر کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ازہر شریف سے ہمیشہ یہی توقع کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر کے وسطیت اور اعتدال پسند طرز عمل نے اسے سینیگال اور براعظم کے تمام ممالک کے علماء کے لیے ایک قبلہ بنا دیا، جو مصر اور عالم اسلام میں ازہر شریف کی عظیم حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔