19 جولائی 2017م

ازہر شریف علم کی پناہ گاہ ہے۔

معرفت وہ سب سے عزیز  چیز ہے جسے طلب کیا  جاتا ہے ، اور یہ عقلمندوں کا اولین فرض ہے ، اور یہ انبیاء کا ورثہ ہے: "انبیاء نے دینار یا درہم کی وراثت  نہیں چھوڑی ، بلکہ انہوں نے  علم وراثت میں چھوڑا"۔  اور یہ جنت کے دروازے کی کنجی ہے: "جو کوئی علم حاصل کرنے کے راستے پر چلتا ہے ، خدا  اسے جنت کے راستوں سے ایک راستہ پر چلاتا ہے"۔
یہ امت  کو  گمراہی اور بھٹکنے سے بچاتا ہے: " خدا ان کو علم دینے کے بعد اسے نہیں چھینتا۔ لیکن وہ علماء کو اٹھا کر ان کے علم کو لے جاتا ہے۔ تو جاہل لوگ باقی رہ جاتے ہیں ، جن سے فتویٰ مانگا جاتا ہے اور ان کی رائے کے مطابق فتوے دیتے ہیں ، اور خود بھی  گمراہ ہو جاتے ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "خدا تم میں سے ان لوگوں کو بلند کرے گا جو ایمان لائے ہیں اور جن کو علم سے نوازا گیا ہے" [مجادلہ: 11]۔
ایک ہزار سال بلکہ  اس سے بھی زیادہ - یہ جامعہ مصر میں قائم کی گئی ،  مصر  وہ واحد ملک جو دو قدیم براعظموں ، ایشیا اور افریقہ کی فضاء  میں پھیلا ہوا ہے۔ وہ انسانی تہذیبوں کی اصل ہیں ، اور تمام آسمانی پیغامات بھی وہیں نازل ہوئے۔ ایک بہت بڑا مینارا قائم ہوا ، جو اپنی پر سکون روشنیوں  کو پوری دنیا کے کناروں تک پھیلاتا ہے۔ خاص طور پر عرب اور اسلامی امت کے  ان دونوں براعظموں کے نوجونوں تک۔
ازہر صرف ایک قدیم انسٹی ٹیوٹ یا بین الاقوامی یونیورسٹی نہیں ہے۔ شاید یہ انسانیت کی تاریخ میں سب سے قدیم  ادارہ ہے جو کئی صدیوں  سے آج تک بغیر رکے اپنی عطاؤں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بلکہ ، یہ اپنے جوہر میں - ایک پیغام ، منہج اور  ایک منفرد دانشورانہ  گفتگو ہے۔ 
ازہر شریف اسلام کے پیغام جو  تمام انسانیت کے لیے  اللہ تعالی کا آخری پیغام ہے  اس کے علمی اور دعوتی  پہلوؤں  کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔ جو عالمی امن ، مساوات ، انصاف ، انسانی وقار ، اور بوجھ اور پابندیوں سے آزادی کا پیغام ہے جو پابندیاں  انسانیت پر بوجھ ہیں ۔
اور وہ  ان سب باتوں پر یقین رکھتے ہوئے جو خدا نے ایک رسول کی طرف بھیجی ہیں اور اس کتاب میں جو خدا نے اتاری ہے: اللہ تعالی کا فرمان: رسول ایمان ﻻیا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان ﻻئے، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان ﻻئے، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے، انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب! اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے، [بقرة: 285].
اس پیغام کو سمجھنے ، اسے سکھانے اور اس کی دعوت دینے میں ، ازہر اہل سنت والجماعت کے طریقے پر عمل کرتا ہے،  جیسے امام ابو الحسن اشعری کی فکر کی نمائندگی کی گئی  ہے ان کے منصفانہ مضامین اور ان کی تمام کتب جنہوں نے گہرائی ، وسطیت اور اعتدال کے ساتھ دو اصلوں  (قرآن وسنت) میں عقلی غور و فکر کی راہ ہموار کی۔ جیسے یہ منہج فقہائے امت کے ائمہ متبوعین کے اصولوں کی بھی بغیر تعصب اور دوری کے نمائیدگی کرتا ہے۔
پس حضرت امام ابو حنیفہ ، حضرت امام مالک ، حضرت امام الشافعی ، اور حضرت امام  احمد رحمہم اللہ اجمعین مشہور شخصیات ہیں جو ازہر شرین میں گونجتی ہیں ، اور ان کی آراء اور اقوال کا مطالعہ اس کے ہالز اور گنبدوں کے نیچے کیا جاتا ہے۔ دانشورانہ فکر اور معروضی پہلو میں شانہ بشانہ ، اور مخلصانہ  نیت اور ہدف کے ساتھ  مضبوط دلیل اور امت  کو اس کے بدلتے ہوئے حالات اور تجدید شدہ آفات میں اس کی  ضروریات کو پورا کرنے والے اقوال کو  تلاش کیا جاتا ہے، اور امیر الشعراء احمد شوقی  اپنے مشہور قصیدے میں جو انہوں نے ازہر شریف کے بارے میں کیا خوب کہا: کہ یہ علمی ماحول کی وجہ سے اس قدر بلند ہو چکا ہے کہ لگتا ہے کہ ثریا تک پہنچ گیا حالانکہ یہ اصل میں زمین پر ہے۔
اور وہ حلقات کی طرف چل پڑا ، اور آسمان کے حلقے اس کے لیے پھٹ پڑے ، روشن ہو گئے۔ 
یہاں تک کہ ہم نے سوچا کہ الشافعی ، مالک ، ابو حنیفہ اور ابن حنبل نے شرکت کی۔
صدیوں سے ، ازہر کا ایک مستقل منہج ہے ، سب سے پہلے ، اپنے طلبہ  کو  عربی زبان اور اس کے اسرار انہیں سکھاتا ہے۔ پھر کتاب اور سنت کا مطالعہ کرنے اور ان کی خدمت کرنے والے علوم اور ان سے اعتقادی  اور علمی احکامات نکالنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔
میرا مطلب ہے: مذہب کے اصول اور فقہ کے اصول ، قرآن کے علوم ، حدیث  شریف کے علوم ، اور مذہبی  اور تقابلی فقہ کے علوم۔ ان کے دور اور ان کی اسلامی ثقافت کے ماضی اور اس کے مختلف مراحل کو سمجھنے میں جو چیز مدد کرتی ہے اس کا  علم بھی سکھایا جاتا ہے۔ عام طور پر انسانی ثقافت کے ذرائع ، مشرقی اور مغربی فلسفہ ، قدیم اور معاصر ادب سے انہیں وہ چیز مہیا کرنا جو انہیں ماضی اور حال کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور مستقبل کا اندازہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور جدید واقعات اور مسائل میں علمی منہج  اور مقررہ اصولوں کے مطابق فتوی دینا سکھایا جاتا ہے۔
اور اگر آپ مجھ سے علمی سبق میں ازہرئی منہج  کی امتیازی خصوصیت کے بارے میں پوچھیں گے  تو میں کہوں گا: کہ یہ اسلامی اور عرب  عمیق اور دقیق ورثے  جو ہماری ثقافت کی چودہ صدیوں کا  خزانہ ہے اس کے متن کے تجزیے کا منہج  ہے۔  اور  لسانی فیکلٹی کے علاوہ ایک شرعی  فیکلٹی بھی موجود ہے جو اس ادارے کے معزز گریجویٹس کو امت  کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ جس نے اسے پوری اسلامی دنیا میں ایک قابل اعتماد اسلامی حوالہ بننے کا  اہل کیا۔
الحمد للہ - اس مستقبل کے انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں داخل ہونا میرے لیے مقدر کیا گیا ہے۔ میرے والد کے ہاتھوں ، انہوں نے مجھے بہت کچھ وراثت میں دیا ۔ علم اور مذہب کے گھر میں ایک عرب کی روحانی پرورش کے بعد۔ اور میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ انہیں میری طرف سے اور علم سے بہترین اجر عطا کرے۔
پھر اسے ازہر کے شیوخ کے ممتاز ائمہ کی رہنمائی نصیب ہوئی ، جنہوں نے آئمہ کے منہج  پر شرعی علم اور عربی فلسفی یعقوب الکندی کی تخلیق کردہ اسلامی حکمت کو جوڑا۔ اور روحانی مسلک ائمہ تصوف وسلوک کے طریقہ پر جیسے: (جنید بغدادی ، حارث المحاسببی ، ابو القاسم قشیری ، اور ابی حامد الغزالی)، یہ ایک ایسا مرکب ہے جس نے ازہر کے  حلقوں پر غلبہ حاصل کیا ہے جب سے امام مجدد ابن دقیق العید اور شیخ  الاسلام زکریا الانصاری ، اور صاحب " فتح"  ابن حجر العسقلانی ، پھر ائمہ: (حسن عطار ، علیش ، محمد عبدو ، مراغی ، مصطفی عبد الرزاق ، سلیمان دنیا ، اور دیگر کے دور سے لے کر) رحمهم الله أجمعين. 
یہ ازہری گفتگو کے وہ معتدل اصول ہیں جو عقیدے میں سلف جو تشبیہ سے محتاط اور تاویل کے نقصانات سے واقف تھے کی پیروی کرتا ہے۔ اور وہ خلف نظر  اور عربی کے قانون اور شریعت کے الفاظ کے مطابق تاویل کو مستحسن قرار دیتے ہیں،  اور امام  دار الحجرہ نے  جو بیان کیا ہے اس کے مطابق: "استوا معلوم ہے ، لیکن اس کی کیفیت  نامعلوم ہے ، اس پر ایمان واجب ہے ، اور اس کے بارے میں سوال  بدعت ہے۔" اور اسی طرح شارع کے خطاب کی تفہیم کے لیے کسی معین مذہب کے تعصب اور تشدد کو ترجیح  دینے اور علمی تسیب اور اصول استدلال کو چھوڑ دینا اور بغیر رہنمائی کے فقہاء کی رائے کے درمیان فرق کرنے کے درمیان توسط کا طریقہ اختیار کرتا ہے۔
اعتدال پسند اور وسطیت پر مشتمل  ازہری گفتگو جو کہ اب اسلامی دنیا اور اس سے آگے قبول کی جا رہی ہے ، اس خصوصیت کی وجہ سے ہے جو علمی  فکر کو صوفیانہ روح کے ساتھ ملا دیتی ہے۔ یہ عقیدے اور عمل کے شعبوں میں بیان کردہ درمیانی حد پر کاربند ہے۔  یہاں یا وہاں کچھ معمولی آوازوں کو چھوڑ کر آج یہ منہج اسلامی دنیا میں مستحکم اسلامی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ الحمد للہ۔ 
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024