9 اگست 2017ء

الازہر سیکنڈری اسکول کے نماياں طالب علموں کے لیے ایک پیغام

پیارے ذہین اور نامور طلباء، میں بذات خود اور الازہر کے تمام قائدین کے ساتھ آپ کو عمیق قلب سے اس عظیم فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جس کے لیے اللہ نے دینی اور دنیاوی علوم سے مفید علم حاصل کرنے کی جدوجہد میں آپ کی محنت اور صبر کی بدولت آپ کی رہنمائی کی ہے، میں آپ کے معزز خاندانوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے، آپ کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی، اور آپ کو سخت جدوجہد کرنے، مشکلات اور تکالیف کو برداشت کرنے، اللہ پر اعتماد پیدا کرنے، اور خود انحصاری کی عادت ڈالنے کی تلقین کی، اور ان حقیقی ذمہ دار مصری خاندانوں کے لیے مبارک، سلام، عظمت اور فخر ہے۔
اللہ کی عطا کردہ نعمت پر چلیں، اور اپنے عزم، استقامت اور اس فضیلت کے تحفظ کو کالجوں کے چناو کے وقت جاری رکھیں کہ جن کا آپ انتخاب کریں، خواہ وہ الازہر کے مستند ادبی کالج ہوں، یا علمی اور ٹیکنیکل کالجوں۔
اور یہ نہ سوچیں کہ "علم" کا تصور صرف مذہب اور زبان کے علوم تک محدود ہے، بلکہ اس کا معتبر ہونا ہر اس علم کو شامل کئے ہوئے ہے جو انسانیت کو فائدہ پہنچانے، اس کو خوش کرنے اور وہ فوائد اور مفادات حاصل کرنا ہے جو قانونی اخلاقی اور عقلی سمجھے جاتے ہیں۔
آپ کو راستے کے دونوں طرف بہت سی تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا جو آپ کو اپنے معزز مقاصد سے ہٹانے کی کوشش کریں گے، لہٰذا ان کی طرف توجہ نہ کریں، اور ان سے ہوشیار رہیں، اور حصول علم کی راہ پر چلیں، کیونکہ آپ اللہ کے دین اور اس میں آسانی کرنے کے لیے انسانیت کے امانت دار ہیں؛ اور انسانوں، حیوانوں اور بے جان چیزوں پر رحم اور نرم دلی کا اظہار کریں، اس کی رواداری کی تعلیمات کو عام کریں، لوگوں کو قرآن مجید اور پاکیزہ سنت کی نیکیاں دکھائیں، اور ان کی عظیم شریعت کی رواداری کی رہنمائی کریں۔
اور ان لوگوں کی طرف مائل نہ ہوں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مرضی کے مطابق اللہ کے دین کو صحیح طریقے سے سمجھنے سے منہ موڑ لیا ہے اور جنہوں نے اپنے ذہنوں کو جہنم کے دروازوں پر پکارنے والوں کے پاس اعمال میں خسارہ پانے والوں کے پاس گروی رکھا ہوا ہے کہ جن کی کوششیں دنیا کی زندگی میں بھٹک گئیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اچھا کر رہے ہیں۔
آپ قوم کی امید اور حق و انصاف کے علمبردار ہیں اور آپ کی دعوت سے تمام لوگوں میں امن پھیلتا ہے خواہ ان کا تعلق مختلف مذاہب، نسلوں اور عقائد سے ہو۔
اور جان لیں کہ آپ  دنیا کی تمام یونیورسٹیوں میں  منفرد ہیں کہ آپ ایک ایسے قدیم ادارے کی طرف رجحان رکھتے ہیں جس نے اب ایک ہزار سال سے زیادہ عرصہ علم، ادب اور اخلاقیات کو پھیلایا ہے، اور لوگوں کے طرز عمل کو انسانیت کی بھلائی اور اس کے مفاد کی طرف ہدایت دی ہے جو اس میں موجود ہیں۔
اور جان لیجئے کہ آپ کے قابل احترام شیخ اور اساتذہ نے اپنے عظیم ورثے پر قائم رہنے کے باوجود سب سے پہلے مصر کو مغرب کی ثقافت کے لیے کھولنے اور اس کے علوم و فنون میں کیا مفید ہے اور کیا غیر مفید اس سے روشناس کرانے والے تھے۔
اور مجھے امید ہے کہ میں اس کا منتظر ہوں اور اسے آپ کے امید افزا اور مخلصانہ چہرے پر دیکھتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے علمی سفر میں قوموں کی ثقافتوں، ان کی دانشمندی اور عصری ادب کے لیے وراثت اور کشادگی کی مہارت کو یکجا کریں گے، اور یہ کہ آپ ان میں فرق کریں گے جیسا کہ آپ کے آباؤ اجداد نے فائدہ مند چیزوں کے درمیان فرق کیا ہے،  جسے آپ اپنے علاقوں میں معاشرتی طور پر منتقل کرتے ہیں، اور نقصان دہ کو کو آپ مسترد کرکے ان کے اہل کے لیے چھوڑ دیتے ہیں۔
اور اس عظیم الازہر الشریف جس نے جنم دیا: (شیخ حسن العطار، رفاعہ الطحطاوی، محمد عیاد الطنطاوی، محمد عبدہ، مصطفیٰ عبد الرازق، محمد عبداللہ دراز، اور غلاب)، اور دین، شریعت اور عربی زبان کے بنیادی اصولوں کے شیخوں کا ایک گروہ جنہوں نے مغرب کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کی ہے، اگر اس الازہر میں آپ جیسے چند اور ان علماء جیسے پیدا ہو جائیں تو یہ مادر علمی بانجھ نہیں ہو گا۔ صحیح اسلامی ثقافت کی مشعلوں کو لے کر چلنا کہ جس کا انحصار اپنی تمام تقدیس اور عقل کے ساتھ اپنے وسیع افق اور کامیابیوں میں منتقل کرنے پر ہے۔
اور اگر مجھے ایک باپ اور ایک استاد کی حیثیت سے مشورہ دینے کا حق ہے تو میں  یہ کہوں گا کہ آپ غیر ملکی زبان سیکھنے کا شوق رکھیں تاکہ آپ کو دوسروں کی زبانوں پر دسترس ملے۔
آپ پر اللہ کی نعمتوں میں سے ایک یہ ہے کہ ازہر شریف آپ کے لیے اب ان کے اہل لوگوں کے ہاتھوں انگریزی، فرانسیسی اور جرمن سیکھنے کے رستے کھول رہا ہے اور جامعہ الازہر کے مرکز میں زبان سیکھنے کے مراکز میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
یہ میرا فرض ہے کہ میں اسے پورا کروں کہ آپ کو صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے آپ کے کردار اور الازہر الشریف کے کردار کی تعریف کی یقین دہانی کراؤں، اور یہ کہ وہ صحیح علم اور صحیح فکر پھیلانے میں آپ پر بہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کی جڑوں کو اکھاڑ پھینکنا اور منحرف سوچ کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے ازہر کو سراہتے ہیں۔
یہ ایک نیک اور شکر گزار تعریف ہے جو ہر آزاد اور وفادار ازہری کو اپنی کوششوں اور کام کو دوگنا کرنے اور ان لوگوں پر صبر کرنے کی ترغیب دیتی ہے جو کام نہیں کرتے اور نہیں چاہتے کہ لوگ کام کریں۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025