نائجیریا میں مرکز برائے عربی اور اسلامی تعلیم: الازہر کا منہج دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمارا سب سے مضبوط فکری ہتھیار ہے۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے نائجیریا میں مرکز برائے عربی اور اسلامی تعلیم کے وفد سے ملاقات کی۔ نائیجیریا کے وفد کے ارکان نے ان کے لیے الازہر کے مرجع ہونے اور الازہر کے منہج سے تمسک پر فخر کا اظہار کیا جو کہ حقیقی دین اسلام اور اس کی تعلیمات کی رواداری کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں نائجیریا اور افریقہ کا سب سے مضبوط فکری ہتھیار ہے۔ کیونکہ یہ اس کی مجرمانہ سرگرمیوں کے اسلام سے تعلق کے جھوٹ کو بے نقاب کرتا ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ الازہر نائجیریا کے علماء اور طلباء کے لیے علمی قبلہ ہے۔ وفد کے ارکان نے الازہر شریف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ نائیجیریا کے طلباء کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے اور نائیجیریا کے اماموں کو جدید ابھرتے ہوئے مسائل کا مقابلہ کرنے اور انتہا پسند گروہوں کے الزامات کی تردید کرنے کی تربیت دینے کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے نائجیریا میں مرکز برائے عربی اور اسلامی تعلیم کے لیے الازہر کی حمایت کے لیے اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ اپنی طرف سے امام اکبر ے واضح کیا کہ الازہر نائجیریا کے لیے جو کچھ کر رہا ہے وہ اس ذمہ داری کی ادائیگی ہے جو وہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے وہ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔ نیز انہوں نے نائیجیریا میں مرکز برائے عربی اور اسلامی تعلیم کو مزید تعاون فراہم کرنے کے لیے الازہر کی آمادگی کا اظہار کیا تایہ اس مرکز کو نائجیریا کے معاشرے کی خدمت میں اپنے مشن کو انجام دینے کے لیے مدد فراہم کی جائے۔