سینٹ ایگیڈیو سوسائٹی کے صدر نے پیرس میں امام اکبر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے
مجلس حکمائے مسلمین کے صدر، عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنی رہائش گاہ پر سینٹ ایگیڈیو سوسائٹی کے صدر مارکو امپالیازو کا استقبال کیا ہے اور ملاقات کے دوران امپالیازو نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور صحیح مذہب کو پھیلانے میں امام اکبر کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ مغربی دنیا اعتدال اور امن کو پھیلانے میں ازہر کی کوششوں پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ امپالیازو نے یہ بھی کہا کہ امام اکبر اور ویٹیکن کے پوپ کی ملاقات پوری انسانیت کے مفاد میں مشرق اور مغرب کے درمیان مکالمے کی طرف وسیع افق کھول سکتی ہے اور سینٹ ایگیڈیو ایسوسی ایشن کے صدر نے وضاحت کی ہے کہ یوروپ کے مسلمانوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام امام اکبر نے جو عالمی خطاب کیا ہے اس سے یورپی مسلمانوں کو اپنے معاشروں میں ضم ہونے میں مدد ملے گی۔