متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری نے امام اکبر کو اخوت انسانی کے بین الاقوامی انعام کی شیلڈ سونپی
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے متحدہ عرب امارات میں رواداری کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا دورہ قاہرہ کے دوران استقبال کیا۔ ملاقات کے آغاز میں امام اکبر نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی طرف سے اخوت انسانی کی کانفرنس کی میزبانی کرنے اور اس ممتاز تنظیم کی تعریف کی جس نے اس کی کامیابی میں کردار ادا کیا اور اسے دنیا کے سامنے انسانوں کے لیے امن کے ایک اہم ترین مقام کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس دنیا بھر کے مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان رواداری کے کلچر کو پھیلانے اور بات چیت اور بقائے باہمی کی حمایت میں متحدہ عرب امارات اور اس کی دانشمندانہ قیادت کے اہم کردار کی عکاسی کرتی ہے۔
امام اکبر نے وضاحت کی کہ ویٹیکن، امن پسند پوپ فرانسس کی قیادت میں، اور الازہر کی عالمی کوششوں کے ساتھ انسانی امن کے حقیقی موقع کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور مستحکم کرنے میں متحدہ عرب امارات کی وزارت رواداری کی کوششوں کی تعریف کی۔ اپنی طرف سے متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری نے یو اے ای کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے امام اکبر کی تعریف کی اور مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان امن اور مکالمے کی اقدار کو مستحکم کرنے میں ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کی حمایت میں ان کی کوششیں دنیا میں امن، بقائے باہمی اور مکالمے کے تمام حامیوں کے لیے ایک بنیادی ستون ہیں۔شیخ نہیان بن مبارک نے تصدیق کی کہ امام اکبر کی شخصیت کو ویٹیکن کے مقدس پوپ کی شخصیت کے ساتھ مستحق قرار دے کر اخوت انسانی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کیونکہ وہ دونوں ایسے تاریخی کردار کو مجسم کرتے ہیں جنہوں نے بلاشبہ لوگوں میں امن اور رواداری کے کلچر کے حصول اور پھیلاؤ پر (مثبت) اثر ڈالا۔ اور اس بات کا ذکر بھی کیا کہ " اخوت انسانی " کانفرنس میں ان کی تقریر عالمی امن کی تاریخ میں ایک روشن علامت ہے۔ انہوں نے تقریر میں موجود مضبوط پیغامات کی تعریف کی، جو بقائے باہمی کی اقدار کے استحکام اور دوسرے کو قبول کرنے کے کلچر، انسانی بھائی چارے کے حصول اور انسانوں کے درمیان باہمی انحصار اور یکجہتی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر، متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری نے امام اکبر کو دار زاید کی جانب سے " اخوت انسانی بین الاقوامی انعام" کی شیلڈ دی۔ یہ یو اے ای کی طرف سے امام الاکبر اور تقدس مآب پوپ آف ویٹیکن کو عطا کیا گیا۔