عراقی وزیر اعظم کے استقبال کے دوران امام الاکبر نے کہا: الازہر شریف نے تمام عراقیوں کے لیے مختلف قسم کے دروازے کھول دیے ہیں۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے قاہرہ کے دورے کے دوران عراقی وزیر اعظم جناب عادل عبدالمہدی کا استقبال کیا۔ عراقی وزیر اعظم ( نے کہا): انتہا پسندانہ نظریات کی تردید کے لیے الازہر کی کوششوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ملاقات کے آغاز میں امام الاکبر نے عراقی وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مصر اور عراق کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔ وہ ہمیشہ سے عرب انضمام اور مشترکہ کارروائی کا ایک اہم مرکز رہے ہیں۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور "داعش" دہشت گرد تنظیم کے خاتمے میں عراق کی طرف سے حاصل کیے گئے شاندار نتائج کی تعریف کی۔ امام الاکبر نے مزید کہا: الازہر شریف تمام عراقیوں کے لیے اپنے دروازے اپنے تمام اقسام کے ساتھ کھولتا ہے، اور علم اور دعوت کے مختلف شعبوں میں مزید تعاون کے لیے تیار ہے، چاہے الازہر میں زیر تعلیم عراقی طلبہ کو مزید اسکالرشپ فراہم کر کے ، یا عراقی ائمہ اور مبلغین کو سب سے درپیش اہم مسائل اور مشاکل سے نمٹنے کے لیے تربیت دے کر تعاون کرے۔ تاکہ وہ عراق میں استحکام اور سماجی بقائے باہمی کے حصول میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔اپنی طرف سے، عراقی وزیر اعظم نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں الازہر کے اہم کردار کے لیے اپنے ملک کی زبردست تعریف کی، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انتہا پسندانہ نظریے کی تردید میں الازہر کی کوششیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کامیابی میں ایک اہم عنصر ہیں۔ جناب عادل عبدالمہدی نے الازہر شریف کے ساتھ سب سے بڑے اسلامی ادارے کے طور پر تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے عراق کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ الازہر اپنے تمام اجزاء اور اقسام کے ساتھ عراقی عوام میں ایک عظیم مقام رکھتا ہے۔