صومالی وزیر صحت: ہم مشکل کی گھڑی میں الازہر کے اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کو نہیں بھولیں گے۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے قاہرہ کے دورے کے دوران صومالی وزیر صحت ڈاکٹر فوزیہ ابکیر سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے آغاز میں آپ نے وزیرہ کا خیر مقدم کیا، اور صومالیہ میں ایک اہم وزارت کی سربراہی میں ایک خاتون کی موجودگی کی تعریف کی۔ کیوں کہ عرب اور افریقی خواتین میں ایسی صلاحیتیں ہیں جو انہیں اپنے معاشرے کی تعمیر میں حصہ لینے کے اہل بناتی ہیں، اور ان صلاحیتوں میں خلل ڈالنے سے عرب دنیا اس کی نصف طاقت سے محروم ہو جاتی ہے جو تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔ امام الاکبر نے وضاحت کی کہ الازہر ریاست صومالیہ کو جو مدد فراہم کرتا ہے وہ اس ذمہ داری کی ایک شکل ہے جو اس کے کندھوں پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے ہے۔ انہوں نے اس تعاون کو دوگنا کرنے کے لیے الازہر کی تیاری کا اظہار کیا، صومالیہ کے طلباء کو الازہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے وظائف کی تعداد میں اضافہ کر کے، بشمول پریکٹیکل کالجز کے۔ اس کے ساتھ ساتھ صومالیہ کے ڈاکٹروں کو تربیت دینا بھی شامل ہے جو صومالیہ میں صحت کی خدمات کی (بہتر) سطح کو ظاہر کرے گا۔ اپنی طرف سے، صومالی وزیر صحت نے الازہر کا اس کی طبی اور امدادی کاروائیوں اور الازہر میں زیر تعلیم صومالی طلبہ کے لیے اس کی مدد پر اپنے ملک کا گہرا شکریہ ادا کیا۔ اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صومالیہ یہ نہیں بھولے گا کہ الازہر مشکل کی گھڑی میں اس کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ ابکیر نے مزید کہا کہ عرب خواتین کی حمایت میں امام اکبر کے موقف نے انہیں اپنے معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کرنے میں مدد کی۔ اسی طرح وزیر نے افریقہ اور دنیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے الازہر کی کوششوں کے لیے اپنے ملک کی زبردست تعریف بھی کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ الازہر کے کسی بھی دہشت گردی کی کارروائی کو مسترد کرنے کے موقف نے صومالیہ کو اپنے بحرانوں پر قابو پانے اور دہشت گردی کے بارے میں سماجی شعور بیدار کرنے میں مدد کی۔