امام اعظم نے انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں کہ ہمارے تمام طلباء ازہر کے نصاب میں اعتدال کے پابند ہیں۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اپنے دورہ قاہرہ کے دوران انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور جناب لقمان حکیم سیف الدین اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کا استقبال کیا ہے اور امام اکبر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر انڈونیشیا کے طلباء اور اسلامی دنیا کے دیگر طلبہ کی نگرانی کرنے اور غیر ملکی طلباء کی پارلیمنٹ اور ان کی یونینوں کے ذریعے ان کے ساتھ مسلسل بات چیت کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ان کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کیا جا سکے اور اسی طرح امام اکبر نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ازہر کے تمام طلباء ازہر کے نصاب میں اعتدال پر عمل پیرا ہوں اور وہ کسی ایسے نظریات یا افکار سے متاثر نہ ہوں جو ازہر کے نصاب سے متصادم ہیں جس نے اسلامی معاشروں میں امن اور سماجی ہم آہنگی کو ایک ہزار سال سے زیادہ کی مدت سے برقرار رکھا ہے۔
اسی طرح انڈونیشیا کے وزیر نے ازہر میں زیر تعلیم انڈونیشیا کے طلباء کے ساتھ شاندار ملاقات کے لئے امام اکبر کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم مرجع ہے؛ کیونکہ اس کا نصاب اسلامی تعلیمات کی پاکیزگی کو محفوظ رکھے ہوئے ہے اور یہ انتہا پسندی اور غلو سے دور ہے اور ساتھ ہی عالمی امن کے قیام کے لئے امام اکبر کی قیادت میں ازہر کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہے اور جناب لقمان حکیم نے چار رہائشی عمارتیں کا دورہ کیا جہاں ازہر میں زیر تعلیم انڈونیشیا کے طلباء رہتے ہیں تاکہ ان کی نگرانی کا جائزہ لیا جا سکے اور یہ بھی کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو ازہر شریف پر پورا بھروسہ ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو یہاں پڑھنے کے لئے بھیجتے ہیں کیونکہ ان کو ان کی علمی اور فکری کامیابی پر بھروسہ ہے۔