گرینڈ امام سے ملاقات کے بعد صومالیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا: ازہری منہج ہی صومال کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نکالنے کا راستہ ہے۔
گرینڈ امام پروفیسرڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہرنے صومالیہ کے وزیر خارجہ جناب احمد عیسی عوض کا استقبال کیا ہے, کہنا تھا کہ ازہر شریف اور صومال کے تاریخی تعلقات ہیں، صومالیہ کے طلبہ ازہر کے دروس میں ہمیشہ حاضر ہوتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ازہر شریف افریقی ممالک اور خاص طور پر صومالیہ کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہ ملک عربی اور افریقی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، گرینڈ امام نے واضح کیا ہے کہ ازہر شریف صومالیہ کی مشکلات اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ سماجی و ریاستی ترقی میں اس کی مدد کرنے کا خواہاں ہے، اور یہ وہ صومالیہ کے طلبہ کو اسکالرشپ دے کر اور صومالیہ میں امدادی و دعوتی قافلے بھیج کر کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فنڈز بھی بڑھائے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب صومالیہ کے وزیر خارجہ نے یقین دلایا کہ صومالی عوام کے نزدیک ازہر ایک بڑی حیثیت کا حامل ہے، انہوں نے مشکل حالات میں صومالیہ کے لئے ازہر کی امدادی مہمات پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے مزید تعاون اور ازہری کوششوں کے لئے صومالیہ کی خواہش کا اظہار کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نکلنے کے لیے ازہر کا منہج بہترین راستہ ہے۔