شیخ الازہر وزیرامیگریشن محترمہ نبیلہ مکرم کا استقبال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے وزیرامیگریشن محترمہ نبیلہ مکرم کا استقبال کیا ، گرینڈ امام نے کہا: ازہرشریف ہر سال سو سے زائد ملکوں کے طلبہ کا استقبال کرتا ہے اور ان طلباء کو مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ دینی و دنیاوی علوم حاصل کرکے اپنے ملکوں کی طرف اسلام اور سلامتی کے نمائندے بن کر جائیں، انہوں نے اس طرف بھی توجہ دلائی کہ ازہر کے غیر ملکی طلبہ اپنے ملکوں میں جا کر بڑے بڑے مناصب پر بھی فائز ہوئے ہیں، اور انہوں نے اپنے ملک کی ترقی و بہبود میں بھرپور کردار کیا، اور رواداری اور بقائے باہمی کی جو اقدار انہوں نے ازہر سے سیکھیں انہیں وہاں راسخ کیا۔
دوسری طرف سے محترمہ نبیلہ مکرم نے واضح کیا کہ ازہر کے غیر ملکی طلباء دنیا میں مصر کی سافٹ پاور ہیں، انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اظہر کے فاضلین کا آپ نے ملکوں میں بڑے مناصب تک پہنچنا ازہر کی قوت اور دنیا میں اس کی تاثیر کو واضح کرتا ہے۔