امام اکبر یمن کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران: ازہر نے واضح طور پر یمن کی جائز حکومت کی حمایت میں عرب موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ کے دورے کے دوران جمہوریہ یمن کے وزیر اعظم عزت مآب احمد عبید ابن دغر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یمنی اور مصری عوام کے درمیان گہرے ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ یمن جس فتنہ سے گزر رہا ہے اس کے آغاز سے ہی ازہر لمحہ بہ لمحہ واقعات کو دیکھ رہا ہے اور یمنی عوام اور ان کی جائز حکومت کی حمایت کے سلسلہ میں واضح طور پر عرب موقف پر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ ازہر یمن کے مسئلے سے متعلق چیلنجوں اور عصری مسائل کا مقابلہ کرنے کے مقصد سے تیار کیے گئے پروگرام کے ذریعہ یمن کے ائمہ کی میزبانی کرکے اور ان کی تربیت کی کرکے یمن کو مزید علمی اور دعوتی مدد فراہم کرنے اور ان میں وطن سے وفاداری اور محبت کی روح کو تقویت دینے کے لئے تیار ہے اور یہ سب اپنے بھائی یمنی عوام کی حمایت میں ازہر کے خرچ پر کیا جائے گا۔
یمن کے وزیر اعظم نے کہا کہ کہ ازہر علم اور علماء کا قبلہ اور اسلام اور مسلمانوں کا قلعہ ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے یمنی علماء نے ازہر میں تعلیم حاصل کی ہے اور اس کے اعتدال پسند نظریے سے لیس بھی ہوئے ہیں جو زندگی کے ساتھ دوسروں کے لئے کھلے وژن کا طریقا اختیار کرتے ہیں اور اس دور کی ترقیات اور اس کے مسائل سے ہم آہنگ رہتے ہیں اور عزت مآب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یمن کو ازہر کی آواز کی ضرورت ہے جس کا عالم اسلام کے تمام فرزندوں کے دلوں میں ایک مقام ہے تاکہ یمن کی سلامتی اور استحکام کو بحال کیا جا سکے اور انہوں نے یمن اور اس قانونی حکومت کی حمایت میں ازہر کے موقف کو سراہا ہے جسے عرب اور بین الاقوامی حمایت اور اتفاق رائے حاصل ہے۔