ایونجلیکل چرچ کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام نے کہا: اہل مصر کا عید اور تہواروں کو مل کر منانا دنیا میں بقائے باہمی کی ایک منفرد مثال ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے ایونجلیکل چرچ کے صدر سینٹ ڈاکٹر آندرے زکی کی سربراہی میں آئے ایونجلیکل چرچ کےوفد کا استقبال کیا، جو شیخ الازہر کو رمضان اور عید الفطر کی مبارکباد دینے آیا تھا۔ گرینڈ امام نے ان کی اس مبارک باد پر گہری خوشی کا اظہار کیا، اور کہا کہ اہل مصر کا مل جل کر عید اور تہوار منانا دنیا کے لئے بقاۓ باہمی کی ایک منفرد مثال ہے۔
دوسری جانب ایونجلیکل چرچ کے وفد نے گرینڈ امام کو رمضان اور عید الفطر کی مبارک باد دی اور تمام مسلمانوں کے لئے صحت و عافیت اور مصر کے لئے امن و استحکام کی دعا کی، انہوں نے اس بات کی صراحت کی کہ گرینڈ امام عالم اسلامی کی ایک بڑی دینی شخصیت ہیں۔