ایتھوپیا کے سفیر کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام کا کہنا تھا: ازہر شریف افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے قاہرہ میں موجود ایتھوپیا کے سفیر جناب دینا مفتی کا استقبال کیا ، گرینڈ امام نے کہا: ازہر شریف براعظم افریقہ کے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے تاکہ انتہاپسند افکار کا مقابلہ کیا جا سکے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ازہر ایتھوپیا کو علمی اور دعوتی سپورٹ دینے کے لئے تیار ہے تاکہ نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں سے محفوظ کیا جا سکے، دوسری جانب ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کئی سالوں پر محیط گہرے تاریخی روابط ہیں جب ایتھوپیا کی طرف اسلام کی پہلی ہجرت ہوئی تھی، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کا ملک ایتھوپیا کے مسلمانوں کی خدمت کیلئے ازہر کی علمی اور دعوتی کاوشوں سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔