ملائیشیا کے سفیر کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام کا کہنا تھا: ازہر شریف دنیا کے مختلف کونوں سے آئے طلباء کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے قاہرہ میں موجود ملائیشیا کے سفیر جناب محمد حنیف عبدالرحمن کا استقبال کیا ، گرینڈ امام نے کہا: ازہر شریف دنیا کے مختلف کونوں سے آئے طلباء کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے اور اپنے ملکوں میں بطور ازہر کا نمائندہ ہونے کے ان کے لئے احترام کے جذبات رکھتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ حضرت شریف ملائیشیا مزید سپورٹ دینے کے لیے تیار ہے، اور وہ اس طرح کہ ملائیشیا میں عربی زبان کا ایک ثقافتی مرکز قائم کیا جائے گا تاکہ ملائیشین طلباء کو ازہر شریف میں پڑھنے کا اہل بنایا جا سکے۔
دوسری جانب قاہرہ میں ملائیشیا کے سفیر نے گرینڈ امام کو عید الفطر کی مبارک باد دی اور ازہر شریف کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر کا اظہار کیا اور از ہرمیں پڑھنے والے ملائشین طلباء کے لیے اہتمام کرنے پر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب کا شکریہ ادا کیا۔