وزیر امیگریشن کا استقبال کرتے ہوئے گرینڈ امام کا کہنا تھا: "مصر ایک آغاز راہ" دنیا میں مصر کے ثقافتی کردار کو فروغ دینے کا ایک اہم اقدام ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مصری جامعات کے نمائندوں کی موجودگی میں"مصر ایک آغاز راہ" اقدام کو فعال بنانے کے لئے وزیرامیگریشن محترمہ نبیلہ مکرم کا استقبال کیا، ملاقات میں اس اقدام کو فعال بنانے کے طریقوں پر بحث کی گئی جس کا ہدف مصری جامعات سے فارغ ہونے والی دنیا میں موجود فکری و سیاسی قیادت سے رابطہ اور ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد کر کے ان شخصیات کو دعوت دینا ہے جس سے مصر کے علمی اور ثقافتی کردار کو نمایاں کرنا مقصود ہے، گرینڈ امام نے صراحت کی ہے کہ: "مصر ایک آغاز راہ" دنیا میں مصر کے ثقافتی کردار کو فروغ دینے کا ایک اہم اقدام ہے اور اس سے پوری دنیا میں مصر کی فکری سوفٹ پاور تشکیل پائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ازہر شریف غیر ملکی طلبہ کو تعلیم دینے اور فراغت کے بعد ان سے از ہرکی عالمی گریجویٹ تنظیم کے ذریعے رابطہ رکھنے جیسے وسیع تجربے کی بنیاد پر اس اقدام کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں رہنے دے گا۔
دوسری جانب وزیر امیگریشن نے واضح کیا کہ اس اقدام میں ازہر کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ ازہری اداروں اور یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کی ایک کثیر تعداد تعلیم حاصل کرتی ہے، اور ازہر کا غیر ملکی طلباء کو تعلیم دینے اور ان سے رابطہ رکھنے کا سالوں پر محیط وسیع تجربہ ہے، اور پوری دنیا میں ازہر شریف ایک بڑی حیثیت کا حامل ادارہ ہے۔