جرمنی کے پادری حضرات سے ملاقات کے دوران گرینڈ امام کا کہنا تھا: امن عالم کے حصول کے لیے ازہر شریف تمام مذہبی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا آرزو مند ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مشرق وسطی کے ورکنگ گروپ کے صدر معاون بشپ اودو پنتر کی سربراہی اور مصر کے کرلس چرچ کے متولی فادر رفیق جریش کی موجودگی میں جرمنی کے عالمی چرچ کے ایک کلیسائی وفد کا استقبال کیا، گرینڈ امام نے کہا کہ اسلامی تعلیمات آسمانی مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ حقیقی سلامتی اور انسانی بھائی چارے کی دعوت دیتی ہیں، انہوں نے اس بات کی صراحت کی کہ ازہر شریف مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ساتھ تبادلہ خیال اور مذہبی اداروں کے ساتھ تعاون اور رابطے کا خواہشمند ہے جس کے نتیجے میں تمام انسانیت کے لیے امن و سلامتی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
دوسری جانب کلیسائی وفد نے مختلف تہذیبوں کے ساتھ رابطے رکھنے اور امن و رواداری قائم کرنے کے لیے شیخ الازہر کے وژن کو سراہا، اور دنیا میں بڑی حیثیت کے حامل اسلامی ادارے ازہر شریف کے معتدل بيانيہ اور منہج کو جرمنی میں عام کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔