گرینڈ امام مصری اسٹاک ایکسچینج کے صدر کے ساتھ سماج میں اقتصادی شعور کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مصری اسٹاک ایکسچینج کے صدر ڈاکٹر محمد فرید صالح کا استقبال کیا، ڈاکٹر فرید نے گرینڈ امام کو ایک پروگرام پیش کیا جو تعلیمی اداروں کے ذریعے معاشرے میں اقتصادی شعور کو فروغ دینے میں معاون ہے، جس کا ہدف قومی معیشت میں معاشرے کی فعال شراکت ہے۔ دوسری جانب گرینڈ امام نے ایسے عملی حلول ایجاد کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو معاشرے کی مشکلات دور کر سکیں، اور تاکہ معاشرے کے تمام طبقات اقتصادی فوائد سے مستفید ہو سکیں، انہوں نے قومی معیشت کی ترقی کے لیے کئے جانے والے کسی بھی اقدام کی حمایت کرنے کا یقین دلایا۔