گرینڈ امام نے ازہرشریف میں زیر تربیت غیر ملکی ائمہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا: آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنے معاشروں میں سلامتی اور استحکام کے نمائندہ اور ستون بنیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے مختلف اسلامی ممالک سے آئے ازہرشریف میں زیر تربیت غیر ملکی آئمہ و خطباء استقبال کیا، گرینڈ امام نے کہا کہ ازہرسے تربیت پانے والے آئمہ کرام دنیا کےمختلف کونوں میں سلامتی کے سفیر ہیں، ان پر واجب ہے کہ وہ اپنے معاشروں میں استحکام و رواداری کے ستون بنیں، اور سماجی بنت کو ادھیڑنے والے تمام انتہا پسند افکار کا مقابلہ کریں، گرینڈ امام نے تربیتی پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ائمہ کرام کی آراء اور تجاویز سنیں، خطباء نے ازہر شریف کا شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنے علاقوں کو واپس جاکر ازہر سے سیکھی جانے والی مکالمہ کی اقدار اور سماجی سلامتی کو عام کریں گے۔