شیخ الازہر سے ملاقات کے دوران ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا تھا: ازہرشریف جس فکری جنگ کی قیادت کر رہا ہے وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست کی جنگ سے کسی طور بھی بہادری میں کم نہیں ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے آج بروز جمعرات ریٹائرڈ فوجی حضرات کے ایک گروپ کا استقبال کیا۔ گرینڈ امام کا کہنا تھا: جنگ اکتوبر ہمیشہ قوم کو عزت و وقار یاد دلاتی رہے گی اور استعمار و ظلم کے آگے مصر کی قوت، آہنی صلاحیت اور اس کی عظمت پر گواہی دیتی رہے گی، انہوں نے اپنی سرزمین کو آزاد کرانے اور وقار کو بحال کرنے کے لیے افواج مصر کے سپاہیوں، افسروں اور قیادت کی بہادری کو سراہا جنہوں نے بہادری اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں، گرینڈ امام نے مزید کہا کہ جنگ اکتوبر کے موقع پر ازہر شریف کے علماء نے اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ پوری قوت سے اپنا کردار ادا کیا۔
دوسری جانب ریٹائرڈ فوجیوں نے افواج مصر سمیت تمام ریاستی اداروں کی حمایت کرنے پر ازہر شریف کے کردار اور گرینڈ امام کی شخصیت پر فخر کا اظہار کیا، انہوں نے صراحت کی کہ ازہرشریف دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جس فکری جنگ کی قیادت کر رہا ہے وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست کی جنگ سے کسی طور بھی بہادری میں کم نہیں ہے۔