صدر برکینا فاسو کے مشیر برائے اسلامی امور کا استقبال کرتے ہوئے شیخ الازہر نے کہا: ازہر شریف افریقی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر نے صدر برکینا فاسو کے مشیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر ابوبکر دوکوری کا استقبال کیا، گرینڈ امام کا کہنا تھا کہ انتہا پسند افکار کا سامنا کرنے کے لیے ازہر شریف افریقی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے، انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ ازہر شریف دہشت گرد تنظیموں سے نوجوانوں کو بچانے کے لئے برکینا فاسو کی علمی اور دعوتی سطح پر مزید سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب صدر برکینا فاسو کے مشیر برائے اسلامی امور نے بتایا کہ برکینی عوام کے ہاں ازہر شریف ایک بڑی حیثیت کا حامل ادارہ ہے، انہوں نے گزشتہ سال طبی اور انسانی امداد پر اپنے ملک کی طرف سے ازہر شریف کا شکریہ ادا کیا، امداد کے نتیجے میں ہزاروں مریضوں کا علاج ہوا اور سینکڑوں کامیاب آپریشن ہوئے۔