امام اکبر نے ذہنی صحت کی خدمات کا خیال رکھنے اور معاشروں کو خطرہ بننے والے بدنما داغ کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے ہیڈ کواٹر میں نفسیات کے ماہر اور صدر جمہوریہ کے مشیر برائے ذہنی صحت اور سماجی ہم آہنگی ڈاکٹر احمد عکاشہ کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ دماغی صحت ایک انسانی اور عالمی ترقی کی ترجیح ہے جسے تمام حکومتوں اور ممالک کی ترجیح میں رکھا جانا چاہیے؛ کیونکہ اس بیماری کی سنگینی سے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کو خطرہ لاحق ہے اور آج ہمیں انسان کو محفوظ رکھنے اور پیداوار، کام اور سماجی شراکت میں اس کے استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے اور آپ نے ساتھ ہی ذہنی صحت کی خدمات کا خیال رکھنے اور صحت کے بجٹ میں سے ان پر خرچ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے تاکہ ان بیماریوں کی سنگینی کو کم کیا جا سکے اور معاشرے کو لاحق اس بیماری کے بدنما داغ کو دور کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا سکے۔
اسی سلسلہ میں ڈاکٹر احمد عکاشہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ نفسیاتی بیماری ایک ایسی بیماری ہے جس کا مرکز دماغ ہے اور یہ تمام دماغی بیماریاں دماغ میں اعصابی سرکٹس کی بے قاعدگی کی وجہ سے ہوتی ہیں اور تمام علاج فی الحال اس اعصابی عارضہ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہیں اور انہوں نے لوگوں میں خاص طور پر نوجوانوں میں نفسیاتی بیماری کی شکلوں اور تمام نفسیاتی بیماریوں کے لئے مناسب علاج کی موجودہ دستیابی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا مطالبہ ہے یہاں تک کہ ہر معاملے کے لئے الگ الگ علاج ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ نفسیاتی بیماریوں کا علاج نہیں کرنے کی وجہ سے شخصیت میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے اور اس کے منفی نتائج بھی ہو سکتے ہیں۔