امام اکبر کی مشیخۃ الازہر میں شہزادہ حسن بن طلال سے ایک ملاقات
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے دراسہ میں واقع مشیخۃ الازہر میں شاہی اردنی انسٹی ٹیوٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شہزادہ الحسن ابن طلال سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات ازہر اور رائل اردنی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہوئی ہے اور یہ بات طے ہے کہ شہزادہ الحسن بن طلال دراسہ میں واقع ازہر مکلٹی کے امام محمد عبدہ لیکچر ہال میں "اسلام اور مقامی اور عالمی سطح پر امن کی تعمیر" کے عنوان سے ایک لیکچر دیں گے۔