امام اکبر سے ملاقات کے دوران۔۔ ملیشیا میں صوبہ جوہر کے وزیر اعلی: الازہر شريف دنیا بھر میں صحیح اسلامی ثقافت کو پھیلانے کا علمبردار ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے اپنے دورہ قاہرہ کے دوران ملیشیا میں صوبہ جوہور کے وزیر اعلی جناب شہر الدین بن جمال اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی اور اس ملاقات کے دوران وسطیت اور اعتدال کو مستحکم کرنے میں ازہر کے قائدانہ کردار کے بارے میں بات کرنے اور ازہر اور ملیشیا میں صوبہ جوہر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے اور ملاقات کے آغاز میں امام اکبر نے وزیر اعلی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیا اور ازہر اور ملیشیا میں مذہبی اداروں کو مربوط کرنے والے تعلقات کی گہرائی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ازہر تمام ثقافتی، سائنسی اور مذہبی شعبوں میں ملیشیا کے ساتھ مشترکہ تعاون جاری رکھنے اور بین الاقوامی طلبہ کا استقبال کرنے اور اماموں کو عصری مسائل خاص طور پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے کے سلسلہ میں اس کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔
اپنی جانب سے ملیشیا صوبہ جوہر کے وزیر اعلی نے ازہر اور ملیشیا میں اسلامی اداروں کے درمیان مضبوط تعلقات پر اپنے ملک کے لئے فخر کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ازہر دنیا میں مسلمانوں کے لئے پہلا مذہبی مرکز اور دنیا بھر میں صحیح اسلامی ثقافت کو پھیلانے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں ایک علمبردار ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ حکومت کی اعلیٰ شخصیات نے ازہر میں اپنی تعلیم حاصل کی ہے جو ملیشیا کے عوام کے نزدیک ازہر کے عظیم مقام ومرتبہ کی عکاسی کرتا ہے۔