"تجدید" کانفرنس کے موقع پر شیخ ازہر نے موریتانیہ میں اسلامی ثقافتی اجتماع کے سربراہ اور زنجبار کے مفتی کا استقبال کیا
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے موریتانیہ میں اسلامی ثقافتی ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد الحافظ النحوی اور تنزانیہ میں زنجبار کے مفتی شیخ صالح عمر کعبی کا استقبال کیا اور یہ ملاقات تجدید فکر اور اسلامی علوم کے موضوع پر منعقدہ ازہر بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ہوئی ہے اور اس ملاقات کے آغاز میں امام اکبر نے مصر اور ازہر کے مہمانوں کا ازہر کے ہیڈ کواٹر میں استقبال کیا اور ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ ازہر اسلامی قوم کے مختلف فرقوں کے سرکردہ علماء کو مدعو کرنے کا خواہاں ہے تاکہ عصری حقیقت کے تقاضوں کے مطابق اسلامی فکر اور علم کی تجدید کے مسئلے پر گفتگو کی جا سکے اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا کہ یہ کانفرنس ازہر کی فکری اور فقہی تجدید کے راستے کی متعدد اور مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو معتدل نقطہ نظر کا حامل جس کا ازہن زمانہ سے داعی رہا ہے۔
ازہر کے مہمانوں نے بھی کانفرنس کے آخری بیان کی جامعیت کو سراہتے ہوئے امام اکبر کو کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے جس میں دینی اور دنیاوی مسائل پر گفتگو کی گئی ہے اور یہ مدینہ دستاویز کی عصری توسیع کے طور پر ہوا ہے اور اس میں اسلامی اداروں، تنظیموں اور اکیڈمیوں کی سطح پر بیان کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ازہر نے صدر عبد الفتاح السیسی کی سرپرستی اور اعزاز میں پیر اور منگل 27-28 جنوری 2020 کو "اسلامی فکر میں تجدید کے لئے ازہر بین الاقوامی کانفرنس" کے عنوان سے ایک عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں عالمی سطح پر بڑے رہنماؤں وشخصیات، ممتاز سیاسی اور مذہبی شخصیات، اور اسلامی دنیا کے 46 ممالک سے وزارت اوقاف، فتویٰ ہاؤسز اور اسلامی کونسلوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
گزشتہ دو دنوں کے دوران کانفرنس میں اسلامی فکر اور علم میں تجدید کے چیلنجز پر بحث کی گئی جن میں سرفہرست دعوتی بيانيہ میں امت کو کافر قرار دینا اور اسے الگ تھلگ کرنا، فرد کے لئے دہشت گرد گروہوں کی طرف سے تقدس کا طریقہ اختیار کرنا، اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مذہبی نعروں کا استعمال کرنا، خونی دہشت گردانہ سوچ پر گفتگو کرنا اور آخر میں سیاسی، اقتصادی، سیکورٹی اور تکنیکی اثرات کی تجدید کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنا۔