اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر سے ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا کہ انسانی برادری کی دستاویز عصری انسانی بحرانوں کے لئے ایک لائف لائن ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ ازہر انسانی برادری کی دستاویز کی حمایت میں اقوام متحدہ کی کوششوں کو سراہتا ہے۔۔۔ شیخ ازہر: انسانی بھائی چارہ دستاویز عصر حاضر کے انسانی بحرانوں کے لئے ایک لائف لائن ہے۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشیر: مدینہ دستاویز انسانی حقوق کی دستاویزات کی بنیاد ہے۔۔۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مشیر: ازہر عالمی امن کو پھیلانے میں موثر اثر ورسوخ کے ساتھ ایک دیرینہ ادارہ ہے۔ عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا ہے کہ ازہر انسانی بھائی چارے کی دستاویز کی حمایت میں اقوام متحدہ کی کوششوں اور ان ملاقاتوں کو سراہتا ہے جو انسانی برادری سے متعلق دستاویز کی اعلیٰ کمیٹی کے ارکان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جناب انتونیو گوٹیرس کے درمیان ہوئی ہیں تاکہ اس دستاویز کو فعال اور عالمی سطح پر اسے عام کیا جا سکے؛ کیونکہ یہ موجودہ زمانہ کے بحرانوں کے لئے نجات کا ذریعہ ہے اور امام اکبر نے ویٹیکن کے پوپ فرانسس کا اس دستاویز کو جاری کرنے میں ان کے لامحدود تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایک سچا پرامن آدمی ہیں۔
نسل کشی کی روک تھام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر ایڈاما ڈیانگ سے ملاقات کے دوران امام اکبر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ازہر اسلام کے صحیح پیغام کو پھیلانے اور رواداری اور امن کی اقدار کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور ازہر 108 ممالک کے تقریباً 35,000 طلبہ کو تعلیم اور دنیا بھر کے اماموں کو تربیت دیتا ہے اور عالمی امن اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے سفیروں کو دارالحکومتوں اور ممالک بھیجتا ہے اور انہوں نے اس خطرے سے خبردار کیا ہے جو کچھ مغربی میڈیا اسلام کو دہشت گردی کی اصطلاح کے ساتھ جوڑ کر پیش کرتے ہیں جس کا مقصد انتہا پسند گروہوں کی خدمت کرنا ہے نہ کہ انہیں ختم کرنا ہے۔
اسی سلسلہ میں مسٹر اڈاما ڈیانگ نے کہا ہے کہ وہ عالمی امن کے قیام، اعتدال پسند فکر کے پھیلانے اور نفرت انگیز ت بيانيہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ازہر کی کوششوں کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، خاص طور پر انسانی برادری کی دستاویز سے متعلق ہم بخوبی واقف ہیں اور اقوام متحدہ فی الحال ہر سال کے 4 فروری کو اس دستاویز کے جشن کے طور پر انسانی برادری کا عالمی دن قرار دینے کی تیاری کر رہا ہے اور اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ازہر کی کوششیں اقوام متحدہ کے اصولوں اور انسانوں کے تحفظ اور ان کی حمایت کے مطابق ہے اور مدینہ دستاویز جسے پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جاری کیا تھا وہی اس انسانی حقوق سے متعلق عالمی دستاویزات کا مصدر ہے اور مسٹر دیانگ نے یہ بات خود لوگوں کے بقائے باہمی سے متعلق بیشتر بین الاقوامی دستاویزات میں پائی ہے۔
اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر نے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو ان نظریات کے خطرے سے بچانے کے لئے دہشت گرد گروہوں کے نظریات کی تردید کرنے میں ازہر آبزرویٹری کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور ساتھ ہی مصری فیملی کے تجربے اور شہریت کو مستحکم کرنے والے اس خیال کی بھی تعریف کی ہے اور اقوام متحدہ عالمی سطح پر اپنے وزن اور موثر اثر ورسوخ کی وجہ سے ازہر کے ساتھ تعاون کو تیز کرنے کا خواہش مند ہے اور اس باوقار ادارے کو ہمیشہ اقوام متحدہ کی مختلف کانفرنسوں میں شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا اور اگر اقوام متحدہ کے پاس کسی ایک بین الاقوامی ادارے کو دعوت دینا ہوگا یہ دعوت نامہ ازہر کو بھیجی جائے گی۔