شیخ ازہر: فیملی ہاؤس کی ذمہ داری ہے کہ وہ خاندانوں کو اس تباہی سے بچائے جو انہیں نشانہ بنا رہی ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے مصری فیملی کے ایک وفد کے ہمراہ "دنیا کو ایک والد کی ضرورت ہے" تحریک کے بانی بین الاقوامی لیکچرر/ کیسی کارسٹینس کا استقبال مصری فیملی ہاؤس کے سیکرٹری جنرل انبا ارمیاہ کی سربراہی میں کیا ہے اور ساتھ ہی مصری فیملی ہاؤس کے جنرل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد عبد العاطی کا بھی استقبال کیا ہے اور امام اکبر نے مصری فیملی ہاؤس کی کوششوں اور اس کے ذریعہ مصر میں بہت سی اہم سرگرمیوں اور اقدامات کی کفالت کی تعریف کی ہے اور بین الاقوامی لیکچرر / کیسی کارسٹینس کی مدد سے مبلغین اور پادریوں کی مناسب تربیت دینے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے جو ایک ہی ملک کے لوگوں کو قریب لانے اور امن کے ساتھ رہنے کے قابل نسلوں کی پرورش کرنے کے لئے کام کرنے میں معاون ہے۔ امام اکبر نے مزید کہا کہ مسٹر کیسی اور فیملی ہاؤس کی ذمہ داری ہے کہ وہ مبلغین اور پادریوں کو تربیت دیں تاکہ وہ خاندانوں کو شیطانی سکیموں سے بچانے کے لئے سب سے پہلے تعمیراتی بلاک کے طور پر کام کریں جو انہیں تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ان سے جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے اسے زمین پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسی سلسلہ میں بین الاقوامی لیکچرر کیسی کارسٹینس نے امید ظاہر کی ہے کہ انہوں نے مبلغین اور پادریوں کے لئے جو تربیتی پروگرام فراہم کیا ہے اس سے انھیں اپنے بچوں کے لئے ایک صحت مند ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور انھیں اپنے بچوں کو اچھے بننے کی ترغیب دینے کے لئے حوصلہ افزائی بھی ہو گی اور وہ اپنی برادریوں کی ترقی اور امن سے رہنے میں معاون بن سکیں گے۔