قزاقستان کے سفیر نے اپنے ملک کے صدر کا پیغام شیخ ازہر کو پہنچایا ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے ہیڈ کواٹر میں قاہرہ میں قزاقستان کے سفیر ارمان اساگالیف کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ ازہر وسطی ایشیا کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان ممالک کی جانب سے ازہر کے نصاب سے استفادہ کرنے اور اپنے بچوں کو ازہر یونیورسیٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجنے کی اہمیت کو بھی تسلیم کرتا ہے؛ کیونکہ ان کے دلوں میں یہ ایمان ہے کہ لوگوں کے درمیان بھائی چارہ پھیلانے اور کسی بھی انتہا پسند یا نسل پرستانہ بيانيہ کے خلاف ہمارے ادارے کا ایک خاص پیغام ہے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ ازہر اسلام کی رواداری کو پھیلانے، طلبہ کی دیکھ بھال، معاشروں کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لئے انہیں اہل بنانے کی راہ میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ہے۔
اسی سلسلہ میں قازق سفیر نے قزاقستان کے موجودہ صدر قاسم جومارت توکایف اور قزاقستان کے سابق صدر نور سلطان نظربایف کی طرف سے عالمی امن کو پھیلانے میں امام اکبر کے نمایاں کردار کے لئے مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے اور ساتھ ہی اسلام کے اعتدال کو پھیلانے میں ازہر کے کردار کی بھی تعریف کی ہے اور قزاقستان کے اسلامی کیڈر کو ازہر یونیورسٹی اور الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی میں میزبانی کرکے اماموں، مبلغین اور مفتیان ومحققین کی اعتدال پسند منہج کے ساتھ تربیت کے لئے امام اکبر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سفیر ارمان اساگالیف نے وضاحت کیا ہے کہ قزاقستان اگلے سال ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران "امام الفارابی کے کاموں کا انسائیکلوپیڈیا" شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور چار ممالک میں ان کے علمی سفر کی دستاویزی ویڈیو بنانے کی تیاری کر رہا ہے جے شام - عراق - قزاقستان – مصر پر منحصر ہے کیونکہ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں انہوں نے اپنی پوری زندگی گزاری ہے اور یہ ممالک ان کی زندگی کے بیشتر حصہ کے گواہ ہیں۔