برازیل کے سفیر نے عالمی امن کو پھیلانے میں امام اکبر کی کوششوں کو سراہا ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے قاہرہ میں برازیل کے سفیر انتونیو پیٹریوٹا کا استقبال کیا اور کہا کہ ازہر کا عظیم پیغام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان بقائے باہمی پر مبنی ہے اور ہم نے اسے حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی ہے جیسا کہ ہم نے مصری فیملی ہاؤس قائم کیا ہے جو مصریوں کے درمیان بقائے باہمی کے حصول کے لئے ایک نمونہ ہے اور اسی طرح ہم نے اس کے لئے کئی کانفرنسیں بھی منعقد کی ہیں جن میں "آزادی اور شہریت کانفرنس" ہے جس کا اہتمام ازہر نے دو سال قبل کیا تھا تاکہ شہریت اور بقائے باہمی کے اصول کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا جا سکے اور امام اکبر نے مزید کہا کہ عالمی امن کو فروغ دینے کے لئے ازہر کی کوششیں ازہر اور عالمی گرجا گھروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے ذریعے جاری رہیں ہیں جس کا آغاز چرچ آف کنٹربری اور ورلڈ کونسل آف چرچز سے ہوا ہے اور اس کوشش کا اختتام پوپ فرانسس کے ساتھ ایک ملاقات میں ہوا جس نے ہمیں عصری دنیا کے بہت سے بحرانوں کو حل کرنے کے لئے ایک رہنما کے طور پر انسانی برادری سے متعلق دستاویز جاری کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا جو ایک تاریخی دستاویز بن گیا جس کے بارے میں بہت سے لوگوں نے اچھے بول بولے منظوری حاصل کی ہے اور اقوام متحدہ کی طرف سے اس کی تعریف کی گئی اور فی الحال 4 فروری کو انسانی بھائی چارے کا عالمی دن قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح برازیل کے سفیر نے ازہر اور امام اکبر کی جانب سے رواداری اور عالمی امن کو مستحکم کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بہت زیادہ سراہا ہے اور ازہر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے ملک کی خواہش کا اشارہ کیا ہے؛ کیونکہ یہ دنیا میں اعتدال پسند اسلامی قدیم ترین ادارہ ہے۔