قاہرہ میں روسی سفیر: اسلام امن کا مذہب ہے اور ازہر ڈائلاگ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کو ہیڈ کواٹر میں قاہرہ میں روسی فیڈریشن کے سفیر جارجی بوریسینکو اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال ازہر اور روس کے درمیان تعلیمی تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا ہے اور اس ملاقات کے دوران امام اکبر نے کہا ہے کہ ازہر روس کے ساتھ علمی تعاون کی سطح کو بڑھانے، طلبہ کا استقبال کرنے، روسی اماموں کی تربیت، ساتھ ہی وظائف کے تبادلے اور ازہر کے طلبہ کو روس میں تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے بھیجنے کے لئے تعاون کے افق کے کھولے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور عربی زبان سیکھنے میں روسی طلبہ کی کارکردگی اور ان کی مہارت کی رفتار سے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ازہر تمام آنے والے طلبہ میں ایسی مہارتیں اور نظریات جاگزیں کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے وہ اپنے معاشروں کو کسی بھی منحرف خیالات سے بچانے کے اہل بن سکیں اور اعتدال پسند اور روادار فکر کو پھیلا سکیں جو ازہر کی خصوصیت ہے۔
روس کے سفیر نے امام اکبر سے ملاقات کے سلسلہ میں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے؛ کیونکہ ان کو عالمی مقام ومرتبہ حاصل ہے اور ازہر کے عالمی وزن اور اس اسلام کے رواداری کے پیغام کو پھیلانے کے لئے سخت کوشش کرتا ہے جو امن کا مذہب ہے اور روس میں ازہر کے فارغ التحصیل افراد کو قابل قدر اور احترام کے لائق ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ روس ازہر کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ ازہر اور ازہر کے تعلیمی اور دعوتی تجربات اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے اور امن کو فروغ دینے میں اس کے عالمی اور اہم کردار کاسے استفادہ کرنا چاہتا ہے اور روس بات چیت اور دوسرے کو قبول کرنے کے لئے ایک زرخیز زمین ہے جہاں تقریباً 30 ملین مسلمان اور سینکڑوں مساجد اور اسلامی تعلیمی مراکز قائم ہیں۔