شیخ ازہر: تھائی لینڈ کے مسلمان غیر مسلم معاشروں میں مسلمانوں کے انضمام کا نمونہ ہیں
عزت مآب امام اکبر، شیخ ازہر جناب پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے ازہر کے ہیڈ کواٹر میں تھائی لینڈ میں مصر کے نئے سفیر مصطفی القونی کا استقبال کیا اور یہ ملاقات ازہر اور تھائی لینڈ کے درمیان علمی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہوا ہے۔
امام اکبر نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے مسلمان غیر مسلم معاشروں میں مسلمانوں کے انضمام اور دوسروں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے لئے ایک نمونہ ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ قاہرہ میں تھائی لینڈ کا سفارت خانہ ازہر کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون کرنے والے سفارت خانوں میں سے ایک ہے اور وہ ہمیشہ ازہر اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کے پُل تعمیر کرنے کے خواہشمند ہیں۔
امام اکبر نے کہا کہ ازہر تھائی طلبہ کا بہت اہتمام کرتا ہے اور ان کے لئے 128 وظائف مختص کیے گئے ہیں تاکہ وہ ازہر میں اعتدال پسند علوم حاصل کر سکیں جو تھائی عوام کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکیں اور اسی طرح تھائی لینڈ میں ازہر کے ایلچی کی تعداد 17 ہو گئی ہے جو دعوت کے کاموں پر عمل پیرا ہیں اور اعتدال پسند تعلیمات کو پھیلا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں تھائی لینڈ میں مصر کے سفیر مصطفیٰ الکونی نے امام اکبر سے ملاقات پر اپنے فخر اور اسلام کی رواداری اور اعتدال کو پھیلانے میں ان کی عظیم کوششوں کی تعریف کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ بنکاک میں مصری سفارت خانے میں اپنے دور میں تھائی لینڈ کے ساتھ ازہر کے علمی، ثقافتی اور دعوتی تعلقات کے لیے کام کریں گے اور انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے سابقہ کام کے دوران محسوس کیا کہ ازہر کا عالمی سطح پر بڑا مقام ومرتبہ ہے اور بڑی قدردانی ہے جو ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔