گرینڈ امام: ہم اسلام آباد یونیورسٹی کو ایشیا میں ازہری فکر پھیلانے کا مرکز بنانے کے لیے تیار ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز پیر کو مشیخہ الازہر قاہرہ میں پاکستانی چیف آف اسٹاف لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی قیادت میں اعلی سطحی پاکستانی وفد سے ملاقات کی جو قاہرہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ پاکستانی وفد کا استقبال کرتے ہوئے ، گرینڈ امام نے علمائے ازہر اور طلباء ازہر سب کے سب پاکستانی چیف آف اسٹاف اور ان کے ہمراہی وفد کا سرزمین کنانہ" مصر" میں خیر مقدم کرتے ہیں، انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان ایک بڑا اسلامی ملک ہے ، اور میرے دل میں اس کی محبت اور اس کا بڑا مقام ومرتبہ ہے، اور اس سے میری انمٹ یادیں بھی وابستہ ہیں ، چنانچہ میں نے وہاں عالمی اسلامی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اصول الدین کے ڈین کی حیثیت سے بڑا اچھا وقت گزارا، میں نے اس دوران محسوس کیا کہ پاکستانی عوام ازہر شریف اور اس سے وابستہ لوگوں سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور ان کے دلوں میں ان کی قدر و منزلت ہے ، اور اسی چیز نے مجھے اس بڑے ملک کے لئے مزید کچھ کرنےکا حوصلہ دیا ۔ اور شیخ الازہر نے باور کرایا کہ ازہر پاکستان ، علمائے پاکستان، ائمہ پاکستان اور طلباء پاکستان کی مدد کرنے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، اور یہاں پاکستان کے 111 طلبہ اور طالبات ازہر شریف میں - نرسری سے لیکر یونیورسٹی تک کے مختلف مراحل میں- زیر تعلیم ہیں ۔ اور اسلام آباد کے مذہبی انسٹی ٹیوٹ میں ازہری نمائندے بھی بھیجے گئے ہیں ، اور ہم اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی کو ایشیا کے تمام گوشوں میں معتدل ازہری فکر وخیال اور درست فتوے عام کرنے کا مرکز بنانے کے لئے کام کرسکتے ہیں ، وہ اس جانب اشارہ کررہےتھے کہ ائمہ کو ٹریننگ دینے کا پروگرام مستقل طور سے پاکستانی ائمہ کا خیر مقدم کررہا ہے، اور ہم اپنے اسلامی اور عربی وطن کی خدمت اور اپنے معاشروں کو گمراہ کن افکار و خیالات سے بچانے کے لئے ان ٹریننگ سیشنوں کو مزید سرگرم بنائیں گے۔
دوسری طرف پاکستانی چیف آف اسٹاف نے شیخ الازہر جیسی ہردلعزیز موثر اور بڑی اسلامی شخصیت سے ملاقات پر اپنی خوشی وسعادت کا اظہار کیا، اور کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کی حمایت میں امام اکبر اور ازہر شریف کی کوششیں، ازہر شریف کے عالمی مقام ومرتبہ کی دلیل ہیں ۔ اور ان سے پتا چلتا ہے کہ یہ ہماری مسلم قوم کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ، تعلیمی اور مذہبی شعبوں میں ازہر شریف کے تجربات سے فایدہ اٹھانے کے لئے کوشاں ہے، اور ازہر یونیورسٹی اور اسلام آباد کی اسلامی یونیورسٹی کے مابین بڑا تعاون بھی پایا جارہا ہے، اور ازہر میں زیر تعلیم طلبہ جونہی ازہر سے کوئی علمی ڈگری حاصل کرتے ہیں تو پاکستان میں ان کی قدر و منزلت بڑھ جاتی ہے۔۔ پاکستانی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ چونکہ ازہر ائمہ ٹریننگ پروگرام ، پاکستانی ائمہ کے اندر اپنا فعال اثر چھوڑ رہاہے اس لئے پاکستان اس پروگرام سے بڑی دلچسپی لے رہا ہے ۔ اور پاکستان اس سلسلے میں مزید قدم بڑھاتے ہوئے اگلے مرحلے میں مسلح فوج کے خطباء مخصوص ائمہ کو یہاں بھیجیں گے تاکہ ازہر شریف میں ان کو ٹریننگ دی جائے ، اور پھر پاکستانی فوج ان سے فائدہ اٹھائے، انہوں نے اپنے دورے کا اختتام پر شیخ الازہر کو قومی زرہ " مارخور " ہدیہ کے طور پیش کی ۔