ڈومینیکن سفیر: ہم الازہر کے عملی تجربات سے مستفید ہونے کے خواہشمند ہیں۔
گرینڈ امام شیخ الازہر پروفیسر احمد الطیب نے آج بدھ کو قاہرہ میں ڈومینیکن ریپبلک کے سفیر مانوئل مورالیس لامہ سے ملاقات کی ۔ گرینڈ امام نے کہا: الازہر الشریف عالمی سطح پر مکالمے، اخوت اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور یہ کہ الازہر الشریف ڈومینیکن کے ساتھ ثقافتی اور علمی تعاون کو مضبوط کرنے ، اور ڈومینیکن ریپبلک میں مسلم اماموں کو عصری مسائل سے نمٹنے کے لیے تربیت دینے کے لیے مناسب ٹریننگ پروگرام فراہم کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب، ڈومینیکن ریپبلک کے سفیر نے الازہر الشریف کی کوششوں اور انسانی اخوت، ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینے میں گرینڈ امام کے وژن کی تعریف کی۔ اپنے عرب نژاد ہونے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے دنیا میں معروف اعتدال پسند اسلامی ادارے کے طور پر الازہر کی عظیم علمی اور ثقافتی تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار کیا ۔