وزیر اوقاف کی شیخ الازہر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے نے آج بروز منگل وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا استقبال کیا، جو عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر مبارکباد کے لئے آئے تھے ۔ گرینڈ امام نے کہا کہ الازہر کو اپنی قدیم تاریخ میں حقیقی مذہب کی تبلیغ اور پھیلانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرحلے میں معاشرے کو ایسی شدت اور انتہا پسندانہ خیالات سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے جن کے لوگ نوجوانوں، حتیٰ کہ محققین اور اسکالرز کو بھی اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الازہر بیداری کی جنگ میں اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ انہوں نے اماموں اور مبلغین کی تربیت کے لیے الازہر کے پروگرام کی اہمیت اور اس پروگرام کے ساتھ اوقاف کے ائمہ کے لیے بہترین کورسز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ گرینڈ امام نے جامعہ الازہر میں الازہر کے نصاب کے ذریعے ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے، حقیقی مذہب کو واضح کرنے، اسلام کی غلط تصویر کو درست کرنے اور اعتدال پسند اسلامی بيانيہ کو پھیلانے کے لیے اس تربیت کی اہمیت پر یقین رکھتے ہوئے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے وزارت اوقاف کے ائمہ اور مبلغین کی تربیت کا خیرمقدم کیا۔ ازہر کا منھج ایک درست دینی اور تعلیمی نصاب ہے تاکہ ایسے علماء اور ائمہ کو اہل بنایا جا سکے جو قوم کی فکری، مذہبی اور ثقافتی ترقی کی صلاحیت رکھتے ہوں اور عصری چیلنجوں کا سامنا کر سکیں۔ دوسری جانب، وزیر اوقاف نے الازہر کی چھتری کے نیچے کام کرنے، ائمہ اور مبلغین کے لیے مشترکہ ٹریننگ کورسز کے انعقاد اور الازہر کے اعتدال پسند منهج کے ساتھ ائمہ کے استحکام کے لیے وزارت کی خواہش کی توثیق کی۔ اور یہ کہ وہ وکیل الازہر کے ساتھ رابطہ قائم کریں گے تاکہ الازہر اور اوقاف کے 50 ائمہ اور مبلغین کی فہرست تیار کر کے گرینڈ امام کو پیش کی جائے گی تاکہ انہیں اماموں اور مبلغین کی الازہر ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت دی جائے انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اس ٹریننگ کے لیے گرینڈ امام کی حمایت ائمہ اور مبلغین کے لیے ایک مضبوط ترغیب کی نمائندگی کرے گی، جس کے ساتھ ساتھ مزید فہرستیں تیار کی جائیں گی، تاکہ انھیں بھی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے اہل بنایا جا سکے۔