شیخ الازہر کی صومالیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات میں سکالرشپ کی تعداد بڑھانے اور امدادی قافلہ بھیجنے کا فیصلہ۔
گرینڈ امام، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز منگل کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں صومالیہ کے ایک سرکاری وفد کا استقبال کیا جس کی سربراہی برادر وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے وزیر اعظم محمد حسین روبلی کر رہے تھے۔ وفد امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، وزیر تعلیم، ثقافت اور اعلیٰ تعلیم، اور قاہرہ میں صومالی سفیر، اور متعدد صومالی حکام شامل تھے ۔۔گرینڈ امام نے صومالیہ کے وزیر اعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیرمقدم کیا اور الازہر اور اس کے مشائخ ، علمائے کرام اور طلباء کی جانب سے اس دورہ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ، کہ الازہر کا صومالیہ کے ساتھ پرنا اور قدیم رشتہ ہے اور اس کی یونیورسٹی اور یونیورسٹی کی راہداری علمی اور فکری اعتبار سے صومالی طلباء کی برتری کی گواہی دیتی ہے۔۔ اور اماموں کی تربیت کے لیے الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی مسلسل صومالیہ سے اماموں کا خیرمقدم کرتی ہے تاکہ انہیں انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کرنے اور غلط فہمیوں کو درست کرنے کی تربیت دی جا سکے۔ اور الازہر اور صومالیہ کے درمیان علمی، تبلیغی اور سماجی تعلقات کے تناظر میں شیخ الازہر نے صومالی طلباء کے لیے وظائف کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا، اور ماہرین کے ایک گروپ کو صومالیہ میں صحت کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے ایک امدادی قافلہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تاکہ دوسرا طبی قافلہ اور تیسرا تبلیغی قافلہ بھیجا جا سکے۔۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر اس برادر ملک کی سلامتی، استحکام اور اتحاد کی خاطر صومالیہ میں اپنے بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنے میں تاخیر نہیں کرے گا اور کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور یہ کہ الازہر میں اس وقت صومالیہ کی ریاست سے 873 طلبہ زیر تعلیم ہیں ۔ اور صومالیہ میں الازہر کے 22 مبعوث ہیں۔، دوسری جانب ، وزیر اعظم کی سربراہی میں صومالی وفد نے شیخ الازہر سے ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا: "میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں آپ سے مل کر کتنا خوش ہوں،۔ ہم آزادی سے قبل بھی صومالیہ کے اندر الازہر الشریف کے عظیم کردار کو فراموش نہیں کر سکتے۔ اور ہمارے اکثر علماء کی تربیت اور پرورش الازہر کے شیوخ اور علماء اور اس کی راہداریوں میں ہوئی ۔ صومالی عوام آپ سے ملنے اور آپ کی تشریف آوری کے لیے بے چین ہیں، اور یہ دن صومالیوں کے لیے عید کے دن کی طرح ہوگا اور مجھے امید ہے کہ آپ ہمیں یہ موقع فراہم کریں گے اور اسے اپنے آنے والے دوروں کے شیڈول میں شامل کریں گے ۔
صومالی وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ الازہر اعتدال کا مرکز ہے اور دنیا میں اسلام کے پھیلاؤ کا مرکز ہے اور ہمارا مذہبی اور علمی حوالہ ہے اور ہماری تمام مذہبی اقدار اور ثقافت الازہر سے ماخوذ ہے۔ صومالیہ میں الازہر کے فارغ التحصیل افراد ریاست میں قائدانہ عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، اور وہ بیرون ملک اس کی نمائندگی کرتے ہیں، اور اپنے ملک کی خدمت میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ مشیخہ الازہر میں ہونے والی اس تاریخی ملاقات کا تمام صومالیوں کو انتظار ہے، جو اس کو فالو کر رہے ہیں اور وہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور صومالیہ کے ساتھ کھڑے ہونے کے مثبت نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔