گرینڈ امام کا مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے نائجیریا کے مشیر برائے قومی سلامتی سے ملاقات ۔
گرینڈ امام ، شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب نے آج بروز پیر کو مشیخہ الازہر کے صدر دفتر میں نائیجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر میجر جنرل محمد باباجانا منگونو، مصر کی قومی سلامتی کی صدارتی مشیر مسز فائزہ ابو النجا اور قاہرہ میں نائجیریا کے سفیر جناب ناورا آبا ريمي کے ہمراہ ملاقات کی ۔ گرینڈ امام نے کہا کہ الازہر کی نائیجیریا کے ساتھ ایک طویل اور بھرپور تاریخ ہے، اور نائجیریا کے طلباء تمام تعلیمی سطحوں پر الازہر میں تعلیم حاصل کرنے والے بین الاقوامی طلباء کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، اور یہ کہ وہ نائجیریا کے طلباء کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں ۔ اور ان کے دوسرے بین الاقوامی طلباء ساتھی کے ساتھ ان کو بھی خصوصی اہمیت دیتا ہوں ۔ . گرینڈ امام نے نشاندہی کی کہ الازہر نے ائمہ اور مبلغین کی تربیت کے لیے ایک بین الاقوامی اکیڈمی قائم کی، اور ائمہ اور مبلغین کے لیے انتہا پسندانہ بيانيہ کا مقابلہ کرنے اور شدت پسند گروہوں کے شکوک و شبہات کو اس انداز میں رد کرنے کے لیے ایک تربیتی پروگرام تیار کیا جو ہر معاشرے کی فطرت کے مطابق ہو۔ اور یہ کہ الازہر نائیجیریا کے اماموں کو خوش آمدید کہنے اور تربیت دینے کے لیے تیار ہے، اور ایسی شراکت داری قائم کرنے کے لیے تیار ہے جو مصر اور نائیجیریا کے درمیان دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کی کوششوں کو فروغ دے ۔ دوسری جانب ، نائجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر نے گرینڈ امام سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ بڑے فخر کے ساتھ افریقی اور بین الاقوامی سطح پر الازہر کی سرگرمیوں کو فالو کرتے ہیں، اور یہ کہ نائجیریا کے عوام الازہر کے معتدل منھج پر اعتماد کرتے ہیں۔ اس لیے وہ اپنے بچوں کو اس میں پڑھنے اور اس کے اساتذہ اور اسکالرز سے تربیت حاصل کرنے کے لیے بھیجتے ہیں، تاکہ جب وہ واپس آہیں اور جو کچھ انھوں نے سیکھا ہے اسے نائجیریا کے لوگوں میں پھیلائیں۔ . اجلاس میں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی کوششوں، اس شعبے میں نائیجیریا اور الازہر کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور الازہر آبزرویٹری کی طرف سے انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے کی جانے والی کوششیں اسلام کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کی نگرانی، ان کی تردید اور ان کا 13 زبانوں میں ترجمہ، اور اسلام کے اعتدال پسندی ، اور اس کے روادار پیغام کو واضح کرنا جو امن کی طرف بلاتا ہے۔ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ . الازہر میں پرائمری سے پوسٹ گریجویٹ تک تمام تعلیمی سطحوں پر 2,500 نائیجیرین طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اور اسی طرح الازہر کے اسلامی اور عربی علوم سکھانے کے لیے 65 ازہری ایلچی (مبعوث )، اور نائیجیریا میں 4 ازہر انسٹی ٹیوٹس ہیں جو نائیجیریا کے لوگوں میں ازہر کے معتدل منھج کو پھیلا رہے ہیں ۔